دہلی کے بزرگ ترین شخص نے ڈالا ووٹ، بھوپال میں ازدواجی زندگی میں منسلک ہونے سے قبل ووٹنگ

دارالحکومت دہلی کے سب سے بزرگ 111 سالہ رائے دہندہ بچن سنگھ نے جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں حصہ لیا، وہیں بھوپال کا ایک جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل ووٹ کرنے کے لئے پہنچا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر اتوار کو ہو رہی پولنگ میں جہاں ایک طرف صدر رام ناتھ كووند، متحدہ ترقی پسند اتحاد کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر راہل گاندھی، لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور وزیر اعلی اروند کیجریوال ووٹ ڈالنے والوں میں اہم رہیں، وہیں دوسری جانب دارالحکومت کے سب سے بزرگ 111 سالہ رائے دہندہ بچن سنگھ نے بھی جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں حصہ لیا۔

دہلی انتخابی دفتر کی جانب سے حکام نے سنگھ سے ہفتہ کو ملاقات کی تھی اور ان سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ مغربی ضلع کے الیکشن افسر عظیم الحق نے سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں اعزاز سے سرفراز بھی کیا تھا۔ سنگھ نے تلک وہار کے سنت گڑھ واقع پولنگ اسٹیشن پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ وہ پولنگ اسٹیشن تک وہیل چیئر پر گئے۔


تین مہینے قبل فالج کے شکار ہوئے سنگھ ویسے تو اپنی زندگی بستر پر ہی بسر کر رہے ہیں مگر ووٹ ڈالنے کے ان جذبے میں کوئی کمی نظر نہیں آئی۔ سنگھ کا سب سے چھوٹا بیٹا جسبیر سنگھ (63) بھی سینئر شہری کے زمرے میں آتا ہے۔

سترہویں لوک سبھا کے لئے دہلی کی سات سیٹوں پر 100 سال سے زیادہ کی عمر کے ووٹروں کی تعداد 96 ہے۔ دہلی میں خواتین ووٹروں میں سب سے بزرگ 110 سالہ رام پیاری شنكھوار ہیں جو مشرقی دہلی کے كونڈلي علاقے کی رہنے والی ہیں۔

ازدواجی زندگی میں منسلک ہونے سے قبل ووٹنگ

بھوپال: مدھیہ پردیش کی آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر آج ہو رہے ووٹنگ میں کئی ایسے ووٹر توجہ کا مرکز بنے جو ازدواجی زندگی میں منسلک ہونے سے قبل اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پولنگ مراکز پر پہنچے۔

دہلی کے بزرگ ترین شخص نے ڈالا ووٹ، بھوپال میں ازدواجی زندگی میں منسلک ہونے سے قبل ووٹنگ

ساگر لوک سبھاحلقے میں اسمبلی حلقہ كھرئي کے گولو اہروار نے بارات لے کر جانے سے پہلے پولنگ مرکز نمبر -22 پر پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال ۔ گولو نے کہا کہ انہوں نے شادی سے پہلے پولنگ مراکز پر پہنچنا ضروری سمجھا۔


ودیشا کی پرینکا چندرونشی کی بھی آج ہی شادی ہونے والی ہے۔ وہ شادی کی رسومات کے درمیان پہلے ووٹ ڈالنے پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ سات پھیرے لینے کے پہلے ووٹ دے انہوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ ودیشا، بھوپال اور راج گڑھ پارلیمانی حلقہ پر بھی بہت سی دلہنوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 May 2019, 4:10 PM