لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے عیدالاضحیٰ سے قبل کی شام ہندوستانی باشندوں کو پیش کی مبارکباد

برلا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’عیدالاضحیٰ کے موقع پر میں سبھی کو صمیم قلب سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ یہ پاکیزہ موقع خوشی و انبساط، خوشحالی اور خیر سگالی لے کر آئے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا اسپیکر اوم برلا</p></div>

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں 7 جون کو عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا۔ اس سے قبل کی شام لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ہندوستانی باشندوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری پریس بیان میں اوم برلا کے ذریعہ ہندوستانیوں کو پیش کردہ نیک خواہشات سے متعلق جانکاری دی گئی۔

جاری پریس بیانیہ کے مطابق لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے عیدالاضحیٰ سے قبل کی شام جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’عیدالاضحیٰ کے موقع پر میں سبھی کو صمیم قلب سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ یہ پاکیزہ موقع خوشی و انبساط، خوشحالی اور خیر سگالی لے کر آئے۔‘‘


رکن راجیہ سبھا اوپیندر کشواہا اور رکن لوک سبھا چراغ پاسوان نے بھی عیدالاضحیٰ سے عین قبل کی شام سبھی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ رکن راجیہ سبھا اور راشٹریہ لوک مورچہ کے قومی صدر اوپیندر کشواہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’بہار سمیت سبھی ملکی باشندوں کو قربانی، عبادت، برکت اور آپسی خیر سگالی کے تہوار عیدالاضحیٰ/بقرعید کی دلی مبارکباد۔ اس موقع پر خدا سے سبھی کے لیے امن و چین، سلامتی اور رحمتوں کی دعا کرتے ہیں۔‘‘

دوسری طرف مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز چراغ پاسوان نے ’ایکس‘ پر جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ ’’امن، بھائی چارہ اور خیر سگالی کے تہوار عیدالفطر کی سبھی کو دلی مبارکباد۔ آپ سبھی صحت مند اور خوشحال رہیں، یہی دعا کرتا ہوں۔ عید مبارک۔‘‘ حالانکہ چراغ پاسوان نے اپنے پیغام میں عیدالاضحیٰ کی جگہ غلطی سے ’عیدالفطر‘ لکھ دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔