منی پور معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

منی پور معاملے پر بحث اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بیان کے مطالبے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا بدھ کو بھی صحیح طرح سے نہیں چل سکی اور دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: منی پور معاملے پر بحث اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بیان کے مطالبے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا بدھ کو بھی صحیح طرح سے نہیں چل سکی اور دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی پریزائیڈنگ آفیسر مدھون ریڈی نے وقفہ سوالات چلانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کی اور ایوان کے بیچ میں آکر وزیر اعظم سے ایوان میں آکر جواب دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔


اپوزیشن ارکان کے ہنگامہ آرائی کے دوران پریذائیڈنگ افسر نے وقفہ سوالات چلانے کی کوشش کی تاہم نعرے بازی نہ رکی۔ ارکان کو اپنی اپنی نشست پر جانے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حالت میں ایوان کو چلانا مشکل ہے اور ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔