لوک سبھا انتخابات: ہریانہ کی سرپنچ ایسوسی ایشن کا انڈیا اتحاد کی حمایت کا اعلان، ’بی جے پی امیدواروں کا داخلہ ممنوع!‘

سرپنچ ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر اور دیگر سرپنچوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہر طبقہ کے مطالبہ کو لاٹھی سے دبانے کا کام کیا۔ پنچایتوں کے حقوق سلب کئے گئے، جس سے سرپنچ گاؤں میں ترقیاتی کام نہیں کرا سکے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

دھیریندر اوستھی

گرام پنچایتوں میں 2 لاکھ سے زیادہ کے کام ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کرانے کے خلاف تحریک کے دوران سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی حکومت میں پولیس کی لاٹھیاں برداشت کرنے والے سرپنچوں نے عام انتخابات میں بی جے پی کی مخالفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کرنال میں سرپنچ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ وہ ریاست میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمہوری طریقہ سے بی جے پی کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے امیدواروں کو گاؤں میں داخل نہیں ہونے دے گی۔

کرنال کے جاٹ بھون میں میٹنگ کے بعد ہریانہ سرپنچ ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ لیا کہ میٹنگ کی صدارت ہریانہ سرپنچ ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر رنبیر سمین نے کی۔ میٹنگ میں ایسوسی ایشن کے ریاستی نمائندگان کے علاوہ کرنال اور پانی پت ضلع کی سرپنچ تنظیم کے بلاک سربراہ موجود تھے۔ سرپنچوں نے ریاستی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے پنچایتوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام عائد کیا۔


سرپنچ ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر رنبیر سمین اور دیگر سرپنچوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہر طبقہ کے مطالبہ کو لاٹھی چارج سے دبانے کا کام کیا ہے۔ پنچایتوں کے حقوق سلب کر لئے ہیں، جس سے سرپنچ گاؤں میں ترقیاتی کام نہیں کرا پائے۔ انہوں نے کہا کہ اب انتخابات میں بی جے پی اور جے جے پی کو سبق سکھانے اور سرپنچوں کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران سرپنچ بی جے پی امیدواروں کی پرزور مخالفت کریں گے اور انہیں گاؤں میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کی معاون جے جے پی ختم ہو چکی ہے، ایسے میں اب سرپنچ بی جے پی کو ہرانے کے لئے گاؤں گاؤن جاکر لوگوں کو حکومت کی غلط پالیسیوں کے بارے میں اطلاع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سرپنچ ایسوسی ایشن کرنال میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کرے گی اور لوک سبھا انتخابات میں انڈیا اتحاد کی حمایت کا اعلان کرے گی۔


سرپنچ ایسوسی ایشن کے سربراہ رنبیر سمین نے کہا کہ 26، 27، 28 اپریل اور 2-3 مئی کو سرپنچوں کے ساتھ بیٹھ کر حکمت عملی کو آخری شکل دی جائے گی۔ سرپنچوں کی ڈیوٹی گائیں گے کہ وہ عوام سے رابطہ قائم کریں۔ اس کے بعد ڈور ٹو ڈور لوگوں سے اپنی بات کہنے کے لئے جائیں گے۔ 15 مئی کے قریب ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ رنبیر سمین نے کہا کہ کرنال سے الیکشن لڑ رہے منوہر لال کھٹر کے خلاف زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔