لوک سبھا انتخاب: سماجوادی پارٹی نے مزید 11 امیدواروں کا کیا اعلان، افضال انصاری کو غازی پور سے ملا ٹکٹ

سماجوادی پارٹی نے پیر کے روز امیدواروں کی تازہ فہرست جاری کی جس میں شاہجہاں پور سے راجیش کشیپ، ہردوئی سے اوشا ورما، مشرخ سے رامپال راجونشی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہیں۔ سبھی پارٹیاں انتخاب کی تیاریوں میں زور و شور سے مصروف ہیں۔ پارٹیوں کے ذریعہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی ہونا شروع ہو چکا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے اتر پردیش کی 16 پارلیمانی سیٹوں کے لیے پہلے ہی امیدواروں کا اعلان کر دیا تھا، اب مزید 11 پارلیمانی سیٹوں کے لیے نام ظاہر کر دیے گئے ہیں۔ غازی پور سے مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ مظفر نگر سے ہریندر ملک کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

سماجوادی پارٹی نے پیر کے روز امیدواروں کی تازہ فہرست جاری کی جس میں شاہجہاں پور سے راجیش کشیپ، ہردوئی سے اوشا ورما، مشرخ سے رامپال راجونشی، موہن لال گنج سے آر کے چودھری، پرتاپ گڑھ سے ایس پی سنگھ بگھیل، بہرائچ سے رمیش گوتم، گونڈا سے شریا ورما، چندولی سے ویریندر سنگھ اور آنولا پارلیمانی سیٹ سے نیرج موریہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔


اکھلیش یادو کی پارٹی یعنی سماجوادی پارٹی نے 30 جنوری کو پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں 16 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس فہرست کے مطابق ڈمپل یادو کو مین پوری، شفیق الرحمن برق کو سنبھل اور روی داس مہروترا کو لکھنؤ لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے ذریعہ نئی فہرست جاری کیے جانے کے بعد مجموعی طور پر 27 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا نام سامنے آ چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔