این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

میسور میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ ’’انڈیا بلاک کو لوک سبھا انتخاب میں واضح اکثریت حاصل ہوگی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا</p></div>

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا

user

قومی آوازبیورو

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی۔‘‘

دراصل وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے روز میسور پہنچنے والے ہیں اور اسی تعلق سے نامہ نگار وزیر اعلیٰ سدارمیا سے ان کا رد عمل جاننے کی کوشش کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اس تعلق سے کہا کہ ’’مجھے پی ایم مودی کے ریاستی دورہ پر آنے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ حالانکہ ریاست کے لوگوں کو یہ بتانا چاہیے کہ یہ کام کس نے کیا ہے۔‘‘ سدارمیا نے کہا کہ بی جے پی کو بتانا چاہیے کہ ریاست میں بے روزگاری اور خشک سالی کے مسئلہ کو لے کر کوئی مناسب قدم کیوں نہیں اٹھایا گیا۔


پی ایم مودی کے اس بیان پر کہ بھلے ہی بابا صاحب امبیڈکر خود بھی آ جائیں، آئین نہیں بدلا جا سکتا اور بی جے پی آئین کے ساتھ ہے، وزیر اعلیٰ نے پوچھا کہ موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڑے کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی آئین کے حق میں نہیں ہے۔ ساورکر اور گولوالکر نے آئین نافذ کرنے کی مخالفت کی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ اننت کمار ہیگڑے کو اس بار ٹکٹ نہیں دیا گیا کیونکہ انھیں لے کر ایسی خبر سامنے آئی تھی کہ وہ انتخاب ہارنے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔