لوک سبھا انتخابات: تشہیر ختم ہونے پر مائیک بند کرنے کو کہا تو پولیس افسر پر بھڑکے بی جے پی رکن اسمبلی، تبادلہ کی دھمکی

منڈی دیپ کے تھانہ انچارج نے تشہیر کی مدت ختم ہونے پر مائیک بند کرنے کو کہا تھا پلیٹ فارم پر موجود سابق وزیر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر پٹوا بھڑک اٹھے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کی ویدیشا لوک سبھا سیٹ کے بھوج پور اسمبلی حلقہ میں تشہیر کی مدت ختم ہونے کے بعد مائیک بند نہ کرنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ دریں اثنا، بی جے پی کے رکن اسمبلی نے پولیس افسر کو سر عام دھمکی دے ڈالی۔ یہ معاملہ جمعرات کو پیش آیا۔ ویدیشا پارلیمانی سیٹ پر امیدوار سابق وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان یہاں تشہیر کے لئے پہنچے تھے۔

منڈی دیپ کے تھانیدار نے نے تشہیر کی مدت ختم ہونے پر مائیک بند کرنے کو کہا تو پلیٹ فارم پر موجود سابق وزیر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر پٹوا بھڑک اٹھے۔ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس میں وہ سابق وزیر اعلیٰ چوہان سے مائیک چالو کرنے کو کہہ رہے ہیں اور تھانیدار کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ سریندر پٹوا پولیس افسر کو تبادلہ کی دھمکی دیتے ہوئے کہتے ہیں، تمہیں ایسی جگہ پھکواؤں گا....‘‘


اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے سامنے بی جے پی ایم ایل اے سرعام تھانیدار کو دھمکی دے رہے ہیں۔ پولیس اسٹیشن افسر کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے قواعد پر عمل کرنے کو کہہ رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔