کانگریس نے 46 امیدواروں پر مشتمل چوتھی فہرست جاری کی، سہارنپور سے عمران اور امروہہ سے دانش کو ملا ٹکٹ

کانگریس نے وارانسی سے پی ایم مودی کے خلاف ایک بار پھر اجئے رام کو میدان میں اتارا ہے، جبکہ دگوجئے سنگھ کو مدھیہ پردیش کے راج گڑھ لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب 2024 کی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ ہفتہ کے روز کانگریس نے 46 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں اتر پردیش کی 9 سیٹوں کے لیے بھی امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ سہارنپور سے عمران مسعود، امروہہ سے دانش علی، فتح پور سیکری سے رام ناتھ سکروار، کانپور سے آلوک مشرا، جھانسی سے پردیپ جین آدتیہ، بارابنکی سے تنوج پونیا، دیوریا سے اکھلیش پرتاپ سنگھ، بانسگاؤں سے سدن پرساد اور وارانسی سے اجئے رام کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

دیگر ریاستوں کی بات کی جائے تو مدھیہ پردیش کی 12 سیٹوں کے لیے، تمل ناڈو کی 7 سیٹوں کے لیے، مہاراشٹر کی 4 سیٹوں کے لیے، راجستھان کی 3 سیٹوں کے لیے، جموں و کشمیر-منی پور-اتراکھنڈ کی 2-2 سیٹوں کے لیے، اور آسام-انڈمان-چنڈی گڑھ-میزورم-مغربی بنگال کی 1-1 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔


جیسا کہ امید ظاہر کی جا رہی تھی مدھیہ پردیش میں دگوجئے سنگھ کو راج گڑھ لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔ کارتی چدمبرم کو کرناٹک کے شیوگنگا سیٹ سے اور منکم ٹیگور کو ورُدھونگر سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ راجستھان کی ناگور سیٹ کو آر ایل پی کے لیے چھوڑنے کا اعلان اس فہرست میں کیا گیا ہے۔ نیچے دیکھیے مکمل چوتھی فہرست...

کانگریس نے 46 امیدواروں پر مشتمل چوتھی فہرست جاری کی، سہارنپور سے عمران اور امروہہ سے دانش کو ملا ٹکٹ
کانگریس نے 46 امیدواروں پر مشتمل چوتھی فہرست جاری کی، سہارنپور سے عمران اور امروہہ سے دانش کو ملا ٹکٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔