لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس کی نئی فہرست میں بہار کی 5 اور پنجاب کی 2 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے ذریعہ سات نئے ناموں کو طے کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس نے اپنی ایک نئی فہرست جاری کی ہے جس میں 7 امیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ 22 اپریل کو سامنے آئی اس فہرست میں بہار کی 5 لوک سبھا سیٹوں اور پنجاب کی 2 لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان امیدواروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی ویبنوگوپال کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی طرف سے ان سات ناموں کو طے کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں بہار کی مہاراج گنج سیٹ سے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ کے بیٹے آکاش سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی چمپارن سے مدن موہن تیواری، مظفر پور سے اجئے نشاد، سمستی پور سے سنّی ہزاری اور سہسرام سے منوج کمار کو موقع دیا گیا ہے۔


پنجاب کی جن 2 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، وہ سیٹیں ہیں ہوشیار پور اور فریدکوٹ۔ ہوشیار پور سے یامنی گومر کو اور فریدکوٹ سے امرجیت کور سہوکے کو ٹکٹ ملا ہے۔ اس سے قبل آج صبح کانگریس نے آندھرا پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر 38 امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کی تھی۔ آندھرا پردیش میں اسمبلی کی 175 نشستیں ہیں جہاں آئندہ 13 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔