جانیں، کتنے دولت مند ہیں بی جے پی کے صدر امت شاہ!

بی جے پی صدر امت شاہ کے حلف نامہ کے مطابہ ان کے یا ان کی بیوی کے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے اور ان کا ذریعہ معاش رکن راجیہ سبھا کے طور پر ملنے والی تنخواہ، کھیتی، شیئر اور کرائیہ سے ہونے والی آمدنی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

احمدآباد:

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے پاس مجموعی طور پر 30 کروڑ 48 لاکھ روپیے سے زیادہ کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائداد ہے جبکہ ان کی بیوی سونل بین کے پاس بھی سوا آٹھ کروڑ روپیے سے زیادہ کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائداد ہے۔

گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار کے طور پر امت شاہ کی جانب سے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ دیے گئے حلف نامے میں آمدنی کی تفصیلات کے مطابق ان کے پاس سات کیرٹ ہیرے کے علاوہ 25 کلو چاندی سمیت 35 لاکھ سے زیادہ کے زیورات ہیں جن میں تقریباً 30 لاکھ کے آبائی اور باقی ماندہ ذاتی آمدنی سے خریدے گئے ہیں جبکہ بیوی کے پاس 63 کیرٹ ہیرے اور ایک کلو 620 گرام سونا سمیت 63 لاکھ سے زیادہ کے زیورات ہیں۔

امت شاہ کاشیئر وغیرہ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری 17 کروڑ 59 لاکھ روپیے سے زیادہ کی ہے جبکہ ان کی بیوی کی شیئر وغیرہ میں سرمایہ کاری 4 کروڑ سے 36 لاکھ سے زیادہ کی ہے۔

امت شاہ کے پاس محض 20633 روپیے کی نقدی اور بیوی کے پاس 72578 روپیے کی نقدی ہے جبکہ دونوں کے بینک کھاتوں میں علیٰ الترتیب 18،89،710 اور 18،72،172 روپیے موجود ہیں۔ دونوں کے اوپر کل علیٰ الترتیب 15,77,037 اور 31،92،550 روپیے کا بینک قرض بھی ہے۔

امت شاہ کی مجموعی طور پر 12،24،75،093 روپیے کی قیمت کی غیر منقولہ جائداد میں 7،67،50،000 روپیے آبائی اور بقیہ ان کے خود کی کمائی کے ہیں۔ 118،24،46،224 روپیے کی منقولہ جائداد میں 14،97،92،563 روپیے آبائی ہیں۔ بیوی کی مجموعی طور پر 3،05،23،738 روپیے کی غیر منقولہ جائداد میں 80،23،738 روپیے کی جائداد ورثے میں ملی ہے بقیہ خود کی کمائی کے ہیں۔ شاہ کی بیوی کی پوری 5،27،38،692 روپیے کی منقولہ جائداد ان کی ذاتی آمدنی کی ہے۔ امت شاہ کو حلف نامے میں خاتون خانہ بتایا گیا ہے اورکرایے، شیئر وغیرہ سے ان کی آمدنی بتائی گئی ہے۔ اسی طرح مسٹر شاہ کو بھی راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر ان کی تنخواہ، بھتےکے علاوہ کرایے، شیئر سے آمدنی بتائی گئی ہے۔

امت شاہ کے خلاف دو مجرمانہ مقدمات زیر التوا ہیں، ان میں سے ایک بہار اور دوسرا مغربی بنگال کی عدالت میں درج ہے۔ دونوں ہی معاملات اشتعال انگیز تقریر دینے کے تعلق سے درج کرائے گئے ہیں۔ امت شاہ کو کلکتہ ہائی کورٹ سے سزا دینے پر روک کا حکم ملا ہوا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Mar 2019, 9:09 AM
/* */