لوک سبھا انتخابات: ہندی بیلٹ کی کس سِیٹ پر کب ہوگی ووٹنگ، دیکھیں پوری تفصیل

لوک سبھا انتخابات 2019 کے پیش نظر ہندی بیلٹ ریاستوں یعنی بہار، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور دہلی میں کس سیٹ پر کتنی تاریخ کو ووٹنگ ہوگی، اس کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں...

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

انتخابی کمیشن نے 10 مارچ کو لوک سبھا انتخابات 2019 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ ملک بھر میں سات مراحل میں لوک سبھا انتخابات ہوں گے۔ ووٹنگ کی شروعات 11 اپریل سے ہوگی اور اس دن پہلے مرحلہ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ آخری مرحلے کی پولنگ 19 مئی کو ہوگی جب کہ 23 مئی کو نتائج برآمد ہوں گے۔ تین ریاستوں اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال میں سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ہندی بیلٹ کی ریاستوں میں کس سیٹ پر کب پولنگ ہوگی۔

لوک سبھا انتخابات: ہندی بیلٹ کی کس سِیٹ پر کب ہوگی ووٹنگ، دیکھیں پوری تفصیل

بہار میں 40 سیٹوں پر سات مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔

  • 11 اپریل کو پہلے مرحلے میں جموئی، اورنگ آباد، گیا اور نوادہ میں ووٹنگ ہوگی۔
  • دوسرے مرحلے میں 18 اپریل کو بانکا، کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ اور بھاگلپور میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
  • تیسرے مرحلے میں 23 اپریل کو کھگڑیا، جھنجھارپور، سپول، ارریہ اور مدھے پورہ میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔
  • چوتھے مرحلے میں 29 اپریل کو دربھنگہ، اُجیار پور، سمستی پور، بیگو سرائے اور مونگیر میں ووٹنگ ہوگی۔
  • پانچویں مرحلہ کے لیے 6 مئی کو مدھوبنی، مظفر پور، سارن، حاجی پور اور سیتامڑھی میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
  • چھٹے مرحلے میں 12 مئی کو مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان، مہاراج گنج اور والمیکی نگر میں ووٹنگ ہوگی۔
  • آخری یعنی ساتویں مرحلے کے لیے 19 مئی کو نالندہ، پٹنہ صاحب، پاٹلی پترا، آرہ، بکسر، سہسرام، کاراکٹ اور جہان آباد لوک سبھا سیٹ پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔
لوک سبھا انتخابات: ہندی بیلٹ کی کس سِیٹ پر کب ہوگی ووٹنگ، دیکھیں پوری تفصیل

اتر پردیش کی 80 لوک سبھا سیٹوں پر بھی سات مراحل میں انتخاب کرائے جائیں گے۔

  • پہلے مرحلہ میں 11 اپریل کو گوتم بدھ نگر، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، میرٹھ، باغپت، غازی آباد اور سہارنپور میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
  • دوسرے مرحلہ کے لیے 18 اپریل کو علی گڑھ، امروہہ، بلند شہر، ہاتھرس، متھرا، آگرہ، فتح پور سیکری اور نگینہ میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔
  • تیسرے مرحلہ کے لیے 23 اپریل کو مراد آباد، رام پور، سنبھل، فیروز آباد، مین پوری، ایٹہ، بدایوں، آنولا، بریلی اور پیلی بھیت میں ووٹنگ ہوگی۔
  • چوتھے مرحلے میں 29 اپریل کو شاہجہاں پور، کھیڑی، ہردوئی، مسرکھ، اناؤ، فرخ آباد، ایٹاوا، قنوج، کانپور، اکبر پور، جالون، جھانسی اور حمیر پور میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
  • پانچویں مرحلہ میں 6 مئی کو فیروز آباد، دھورہرا، سیتا پور، موہن لال گنج، لکھنؤ، رائے بریلی، امیٹھی، باندا، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی، بہرائچ، قیصر گنج اور گونڈا میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔
  • چھٹے مرحلے میں 12 مئی کو سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھول پور، پریاگ راج، امبیڈکر نگر، شراوستی، ڈمریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، لال گنج، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر اور بھدوہی لوک سبھا سیٹ پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔
  • ساتویں اور آخری مرحلہ کے لیے 19 مئی کو مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا، بانس گاؤں، گھوسی، سلیم پور، بلیا، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور اور رابرٹس گنج میں ووٹنگ ہوگی۔
لوک سبھا انتخابات: ہندی بیلٹ کی کس سِیٹ پر کب ہوگی ووٹنگ، دیکھیں پوری تفصیل

مدھیہ پردیش کی 29 لوک سبھا سیٹوں پر چار مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔

  • 29 اپریل کو سیدھی، شہڈول، جبل پور، منڈلا، بالا گھاٹ اور چھندواڑا میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
  • 6 مئی کو ٹیکم گڑھ، دموہ، کھجوراہو، ستنا، ریوا، ہوشنگ آباد اور بیتول میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔
  • 12 مئی کو مرینا، بھنڈ، گنا، ساگر، ودیشا، بھوپال اور راج گڑھ میں ووٹنگ ہوگی۔
  • 19 مئی کو دیواس، اجین، مندسور، رتلام، دھار، اندور، کھرگون اور کھنڈوا میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
لوک سبھا انتخابات: ہندی بیلٹ کی کس سِیٹ پر کب ہوگی ووٹنگ، دیکھیں پوری تفصیل

راجستھان کی 25 سیٹوں کے لیے دو مراحل میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

  • 29 اپریل کو جودھپور، ٹونک-سوائی مادھو پور، پالی، باڑمیر، جالور، اودے پور، بانسواڑا، چتوڑ گڑھ، راج سمند، بھیلواڑا، کوٹہ، جھالاواڑ-باراں اور اجمیر میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
  • 6 مئی کو دوسہ، ناگور، گنگا نگر، بیکانیر، چورو، جھنجھنو، سیکر، جے پور دیہی، جے پور، الور، بھرت پور، کرولی اور دھول پور میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔
لوک سبھا انتخابات: ہندی بیلٹ کی کس سِیٹ پر کب ہوگی ووٹنگ، دیکھیں پوری تفصیل

جھارکھنڈ میں 14 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 4 مراحل میں انتخابات ہوں گے۔

  • 29 اپریل کو چترا، لوہردگا اور پلاموں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
  • 6 مئی کو کوڈرما، رانچی، کھونٹی اور ہزاری باغ میں ووٹنگ ہوگی۔
  • 12 مئی کو گریڈیہہ، دھنباد، جمشید پور اور سنگھ بھوم میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔
  • 19 مئی کو راج محل، دمکا اور گوڈا میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
لوک سبھا انتخابات: ہندی بیلٹ کی کس سِیٹ پر کب ہوگی ووٹنگ، دیکھیں پوری تفصیل

چھتیس گڑھ میں 11 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 3 مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔

  • 11 اپریل کو بستر میں حق رائے دہی کا استعمال کیا جائے گا۔
  • 18 اپریل کو راج نند گاؤں، مہاسمند اور کانکیر میں ووٹنگ ہوگی۔
  • 23 اپریل کو رائے پور، سرگوجا، جانجگیر-چمپا، کوربا، بلاس پور، دُرگ اور رائے گڑھ میں انتخابات ہوں گے۔
لوک سبھا انتخابات: ہندی بیلٹ کی کس سِیٹ پر کب ہوگی ووٹنگ، دیکھیں پوری تفصیل

راجدھانی دہلی کی سبھی 7 لوک سبھا سیٹوں پر ایک ہی مرحلہ میں 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Mar 2019, 4:09 PM