بنگال میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع، جانیں کب تک رہے گی تالا بندی؟

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ چوں کہ یکم اگست کو عید الاضحی ہے اس لئے سنیچر کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ نہیں رہے گا، تاہم معاشرتی فاصلے اور ماسک کا استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے معاملات کے پیش نظر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 31 اگست تک ریاست بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہر ہفتے دو دن مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ تاہم وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ یکم اگست میں عید الاضحی ہے اس لئے سنیچر کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ نہیں رہے گا۔ تاہم معاشرتی فاصلے اور ماسک کا استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اعلان کے مطابق اگست میں 2,5,8,9,16,17,22,23,29 اور 30 اگست کو ریاست بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ اس کے علاوہ ہر اتوار کو بھی سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ چوں کہ اس وقت بنگال میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں تیزی آرہی ہے اس لئے ایک بار پھر بنگال میں لاک ڈاؤن کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔


وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بقرعید اور رکھشا بندھن کی وجہ سے دوسرے دن لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 31 اگست تک اسکول و کالج بند رہیں گے اور سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں حاضری گائیڈ لائن کے مطابق ہوگی۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر سب کچھ معمول کے مطابق رہا تو یوم تعلیم پر اسکول و کالج کھل جائیں گے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ تعلیم کا شدید نقصان ہو رہا ہے اس لئے ہم متبادل انتظامات پر غور کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں 9 اور 10ویں جماعت کے طلبا کو ٹیلی فون پر کلاس فراہم کرنے کا انتظام کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے لئے ایک فری نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔