’اب لوک جن شکتی پارٹی کے ایجنڈے میں رام مندر تعمیر کا مدا نہیں‘

چراغ پاسوان نے کہا کہ رام مندر اب ان کی پارٹی کا بنیادی ایجنڈا نہیں ہوگا، ان کے ایجنڈے میں صرف ترقی، کسان، اور روزگار جیسے مدے ہی ترجیح طور پر شامل ہوں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

حال ہی میں ہوئے 5 ریاستوں میں بی جے پی کو ملی کراری شکست کے بعد این ڈی اے میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ این ڈی اے کی حلیف پارٹی لوک جن شکتی پارٹی نے بی جے پی کو خبردار کیا ہے، جہاں بی جے پی اور اس کے رہنما رام مندر کا راگ الاپ رہے ہیں، وہیں رام ولاس پاسوان کی پارٹی ٹھیک اس کے برعکس بول رہی ہے. لوک جن شکتی رہنما چراغ پاسوان نے صاف کر دیا ہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی کا بنیادی ایجنڈا رام مندر نہیں ہوگا۔

لوک جن شکتی رہنما چراغ پاسوان نے کہا، ’’ ہمارا بنیادی ایجنڈا صرف ترقی، کسان، روزگار ہی ہوں گے، رام مندر نہیں ہوگا، جب تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے تھے تب ہم نے یہی کہا تھا‘‘۔

چراغ پاسوان نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب بی جے پی رہنما، شیوسینا اور وی ایچ پی سمیت کئی دوسری تنظیموں نے رام مندر کو اہم ایجنڈا بنایا ہوا ہے، کیونکہ بی جے پی رہنما مسلسل رام مندر تعمیر کی بات کر رہے ہیں اور اس کے ذریعے ووٹروں کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں وی ایچ پی اور آر ایس ایس نے تو رام مندر تعمیر کے لئے آرڈیننس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی حکومت کو الٹی میٹم تک دے دیا ہے۔

وہیں، رام ولاس پاسوان کی پارٹی این ڈی اے میں رہتے ہوئے بھی رام مندر کو اہم ایجنڈا بنائے جانے کے حق میں نہیں ہے، شاید اسے اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ جو حال بی جے پی کا حال میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ہوا ہے، وہی کہیں لوک سبھا انتخابات میں بھی نہ ہو جائے، لوک جن شکتی پارٹی کو بھی اس بات کا خوف ستانے لگا ہے کہ کہیں بہار میں اس کا بھی وہی حال نہ ہوجائے، یاد رہے بہار میں ایل جے پی کا ووٹر مسلمان بھی ہے جو ابھی تک ان کا ساتھ دیتا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے لوک جن شکتی پارٹی پھونک پھونك كر قدم رکھ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔