ایس آئی آر LIVE: ’یہ ہماری جمہوریت کے لیے انتہائی سنگین معاملہ ہے‘، الیکشن کمیشن سے متعلق انکشاف پر پرینکا گاندھی کا رد عمل

<div class="paragraphs"><p> پرینکا گاندھی (ویڈیو گریب)</p></div>
i

یہ ہماری جمہوریت کے لیے انتہائی سنگین معاملہ ہے: پرینکا گاندھی

’چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کو یرغمال بنایا: ابھشیک منو سنگھوی

ایس آئی آر معاملہ پر ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ نے سیاسی ہلچل بڑھا دی ہے۔ کانگریس اس معاملہ میں الیکشن کمیشن، خصوصاً چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’’1995 میں سپریم کورٹ نے صاف کر دیا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک اکثریت والا ادارہ ہے۔ بہت وقت پہلے ایک قانونی سوال اٹھا تھا کہ کیا الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سب سے بالاتر ہے اور الیکشن کمشنرز برابر کا حق نہیں رکھتے؟ اس کا واضح جواب دیا گیا تھا کہ سبھی الیکشن کمشنرز برابر ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)، الیکشن کمشنرز کے اوپر نہیں ہیں، بلکہ برابر والوں میں اول ہیں۔‘‘ اس تشریح کے بعد انھوں نے میڈیا کے سامنے کہا کہ ’’ایسے میں آج کے انکشاف سے واضح ہوتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے صرف ملک کے آئینی اقدار پر حملہ نہیں کیا، انھوں نے الیکشن کمیشن کر یرغمال بنا کر اپنے ساتھیوں کو بھی گمراہ کیا ہے۔‘‘

بی جے پی، آر ایس ایس اور انتخابی کمیشن نے مل کر ملک سے غداری کا کام کیا ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے انتخابی کمیشن سے متعلق ’انڈین ایکسپریس‘ کے انکشاف پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انھوں نے ایک پوسٹ جاری کیا ہے جس میں ’ووٹ چوری‘ کو ہندوستانی عوام کے خلاف جرم اور آئین پر براہ راست حملہ قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی، آر ایس ایس اور انتخابی کمیشن نے مل کر اسے انجام دیا ہے۔ تینوں نے ملک سے غداری کا کام کیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔