کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں شدید اضافہ، ایک دن میں ایک لاکھ 85 ہزار نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا کے ایک لاکھ 85 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبہ ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس مرض سے موت ہو گئی ہے

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں شدید اضافہ، ایک دن میں ایک لاکھ 85 ہزار نئے کیسز

کورونا کاقہر لگاتار جاری ہے اور یومیہ کیسز کے معاملہ میں ہندوستان سرفہرست ہو گیا ہے۔ جبکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ہندوستان امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا کے ایک لاکھ 85 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبہ ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس مرض سے موت ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں اب فعال کیسز کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں لگاتار ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1.38 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 172085 ہو گئی ہے۔ کورونا کے نئے کیسز کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے، اس کے مقابلہ صحت یابی کی شرح میں گرواٹ درج کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Apr 2021, 6:58 AM