امت شاہ کو سی اے اے پرمباحثہ کیلئے ناموں کی فہرست بھیجی

دہلی انتخاب میں شکست کے بعد امت شاہ نے کہاکہ پارٹی کو شاہین باغ ، پاکستان اور ہیٹ اسپیج کی وجہ سے نقصان ہوا ہے اور وہ سی اے اے پر بات چیت کے لئے تیار ہیں

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سماجی جہد کار سراج انور نے وزیر داخلہ امت شاہ کو بذریعہ ای میل سی اے اے پر بحث ومباحثہ کرنے کیلئے کچھ ناموں کی فہرست بھیجی ہے اور کہا ہےکہ حکومت کو چاہئے کہ جو لوگ ان تحریکوں کی قیادت کر رہے ہیں وہ ان سے بات کرے ۔

سراج نے جن ناموں کاوزیر داخلہ امت کو شاہ کو بذریعہ ای میل سجھا ﺅ بھیجا ہے وہ نام مندرجہ ذیل ہیں۔سابق آئی اے ایس ہرش مندر (گجرات) سابق جج کولسے پاٹل (مہاراشٹر)،سابق آئی پی ایس عبد الرحمن ( مہاراشٹر) ،یوگیندر یادو سماجی جہدکار ( دہلی) ،بھانو پرتاپ سنگھ ( وکیل سپریم کورٹ )،اشفاق رحمن (کنوینر سنویدھان بچاﺅ مورچہ ، بہار ) جے این یو کے سابق طلبایونین صدر اور سی اے اے کے خلاف پورے ملک میں تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے کنہیا کمار (بہار) رکن اسمبلی امانت اللہ خان ( اوکھلا ۔ شاہین باغ)، فلم ساز انوراگ کشیپ ، صدف ظفر سماجی جہد کار ( اتر پردیش ) وغیرہ ناموں کی لسٹ وزیر داخلہ امت شاہ کو بذریعہ امیل بھیجی ہے اور اپنی رائے دہی کہ وہ ان لوگوں سے بات کریں جو اس تحریک کی قیادت کر رہے ہیں اور اس کے خلاف مسلسل باتیں کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ حالیہ دہلی انتخاب میں شکست کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ پارٹی کو شاہین باغ ، پاکستان اور ہیٹ اسپیج کی وجہ سے نقصان ہوا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ سی اے اے پر کوئی بھی ان سے بحث کیلئے وقت لے سکتا ہے وہ ان سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس پر مسٹر سراج انور نے ان ناموں کی فہرست مسٹر امت شاہ کو بذریعہ امیل بھیجی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔