شراب پالیسی معاملہ: کے کویتا کو ای ڈی کے بعد سی بی آئی نے بھی کیا گرفتار

دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے بھی گرفتار کر لیا ہے۔ وہ فی الحال ای ڈی کی طرف سے درج کئے گئے معاملہ کے سلسلے میں عدالتی حراست میں ہے

<div class="paragraphs"><p>کے کویتا / آئی اے این ایس</p></div>

کے کویتا / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے بھی گرفتار کر لیا ہے، جو فی الحال ای ڈی کی جانب سے درج معاملہ کے سلسلے میں عدالتی حراست میں ہے۔ خیال رہے کہ کے کویتا کو ای ڈی کی ٹیم نے گزشتہ ماہ حیدرآباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی رہنما اور تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا کو عدالت سے بھی راحت نہیں مل رہی۔ پیر کو راؤس ایونیو کورٹ نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ کویتا نے اپنے 16 سالہ بیٹے کے جاری امتحانات کا حوالہ دیتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے کویتا اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 4 اپریل کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔


ای ڈی کا دعوی ہے کہ کے کویتا شراب کے تاجروں کی 'ساؤتھ گروپ' لابی سے وابستہ تھیں۔ دہلی حکومت کی 2021-22 کی ایکسائز پالیسی میں ساؤتھ گروپ کا بڑا اور اہم رول تھا۔ الزام ہے کہ شراب گھوٹالہ کے ملزم وجے نائر نے مبینہ طور پر 'ساؤتھ گروپ' سے کم از کم 100 کروڑ روپے کی رشوت لی تھی۔ ساؤتھ گروپ نے انہیں یہ رشوت مبینہ طور پر عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو دینے کے لیے دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔