شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

سی بی آئی اور ای ڈی کی خصوصی جج کاویری باویجا نے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں اور سسودیا کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ 30 اپریل کے لیے محفوظ رکھ لیا

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا / آئی اے این ایس</p></div>

منیش سسودیا / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

رپورٹ کے مطابق سی بی آئی اور ای ڈی کی خصوصی جج کاویری باویجا نے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں اور سسودیا کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ 30 اپریل کے لیے محفوظ رکھ لیا۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے لوک سبھا انتخابات کی مہم چلانے کے لیے دونوں معاملات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں بھی دائر کی ہیں۔


تاہم، سسودیا کے وکیل نے ہفتہ کو عدالت کو بتایا کہ درخواست بے اثر ہو گئی ہے کیونکہ باقاعدہ ضمانت کی عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھا گیا ہے۔

سی بی آئی اور ای ڈی کا الزام ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے بے قاعدگیوں کا ارتکاب کیا گیا تھا، لائسنس ہولڈروں کو غیر مناسب فوائد دیئے گئے تھے، لائسنس کی فیسوں کو معاف یا کم کیا گیا تھا اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر لائسنس دیئے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔