بہار میں بارش کے بعد آسمانی بجلی سے 5 لوگوں کی موت، نتیش نے کیا معاوضے کا اعلان

وزیراعلیٰ نتیش نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ریاست کے تین اضلاع میں 5 لوگوں کی موت افسوسناک ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت۔ تمام مرنے والوں کے لواحقین کو فوری طور پر 4-4 لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔

علامتی، آسمانی بجلی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، آسمانی بجلی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بہار کے بیشتر علاقوں میں بارش کے دوران گزشتہ روز جمعہ کو آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ تین لوگوں کا تعلق نالندہ ضلع سے ہے، جب کہ بنکا اور مدھوبنی میں ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس چار لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ریاست کے تین اضلاع میں 5 لوگوں کی موت افسوسناک ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت۔ تمام مرنے والوں کے لواحقین کو فوری طور پر 4-4 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا گرانٹ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسم میں تمام لوگوں کو پوری چوکسی کرنی چاہیے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ تجاویز پر عمل کریں۔ خراب موسم میں گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں گزشتہ پندرہ دن میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً ڈیڑھ درجن لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔