اتراکھنڈ کے اترکاشی میں آسمان سے برسی آفت! بجلی گرنے سے 350 بکریاں ہلاک

اتراکھنڈ میں بھاری بارش درج کی گئی ہے۔ جہاں دیر شام دھنولٹی میں شدید ژالہ باری ہوئی وہیں کھومانی، آڑو اور ناش پتی میں ژالہ باری سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہرادون: اتراکھنڈ کے اترکاشی علاقہ ہمیں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 350 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔ متھاناؤ ٹوک کے جنگل میں پیش آنے والے اس واقعہ کی اطلاع گاؤں والوں نے انتظامیہ کو دی ہے۔ انتظامیہ اور ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر نقصان کا اندازہ لگائے گی۔ خیال رہے کہ اتراکھنڈ میں بھاری بارش درج کی گئی ہے۔ جہاں دیر شام دھنولٹی میں شدید ژالہ باری ہوئی وہیں کھومانی، آڑو اور ناش پتی میں ژالہ باری سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ اترکاشی کے باسو علاقے کے گاؤں والے گرمیوں کے شروع ہوتے ہی اپنی بکریوں کو کھیت سے پہاڑی علاقوں میں لے جا رہے تھے۔ گاؤں والوں پرتھم سنگھ، رام بھگت سنگھ اور سنجیو سنگھ کی تقریباً ایک ہزار سے بارہ سو بکریاں میدانی جنگلوں سے پہاڑی علاقوں کی طرف جا رہی تھیں۔ رات کو وہ تینوں دیہاتی اپنی بکریوں کے ساتھ ڈونڈہ کے کھٹ کھال کے قریب متھاناؤ ٹوک پہنچے۔ رات 9 بجے کے قریب اچانک موسم خراب ہو گیا اور اس دوران آسمانی بجلی گر گئی۔


گاؤں والوں نے بھٹواڑی بلاک کی سربراہ ونیتا راوت کو آسمانی بجلی گرنے اور بکریوں کی موت کی اطلاع دی۔ بلاک سربراہ ونیتا راوت نے ضلع مجسٹریٹ اور ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ تحصیلدار ڈونڈا پرتاپ سنگھ چوہان نے بتایا کہ آسمان سے گرنے والی بجلی کی وجہ سے بکریوں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ ٹیم وہاں کا دورہ کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔