دہلی میں صبح صبح زلزلہ کےہلکے جھٹکے

آج صبح پانچ بجکر دو منٹ پر دہلی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے اورریکٹر اسکیل پراس کی شدت بہت کم رہی ۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس 
فائل تصویر آئی اےاین ایس
user

قومی آوازبیورو

دارالحکومت دہلی میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ واضح رہے ان جھٹکوں کی شدت کافی کم تھی اور ان جھٹکوں کو آج صبح پانچ بجکر دو منٹ پر محسوس کیا گیا ۔

دہلی میں گزشتہ کئی مہینوں سے زلزلوں کےجھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں ۔ آج آنے والے جھٹکوں کی شدت کم تھی اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.3بتائی جائی رہی ہے۔


اطلاعات کے مطابق دہلی کے ساتھ این سی آرکے کچھ علاقوں میں بھی یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔دہلی سے ملحق غازی آباد اور نویئڈا میں بھی یہ جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جبکہ سرکاری طور پر ان کی کو ئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ایک ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق حال ہی میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ لوگ اگلے دو سال تک کسی بھی قدرتی آفات کےدوران مددکے لئے ایمرجسی نمبر 112 کا استعمال کر سکتےہیں۔واضح رہے دہلی زون چار میں ہے جس کی وجہ سے یہاں زلزلہ کاخطرہ مستقل بنا ہوا ہے۔زلزلہ شناس یعنی سسیمولوجسٹ کا ماننا ہے کہ چھوٹے چھوٹے زلزلوں کےجھٹکوں کی وجہ سے یہ خطرہ دہلی پربنا ہواہے کہ یہاں زلزہ کابڑا جھٹکا بھی آ سکتاہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔