آئی ایم ایس غازی آباد میں لفٹ حادثہ، 8 طالب علم زخمی، 3 کی حالت سنگین

مسوری تھانہ کے ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا، لیکن کالج کی طرف سے پولیس کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، بلکہ پولیس نے خود اس معاملے میں نوٹس لیا ہے۔

آئی ایم ایس کالج
آئی ایم ایس کالج
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش واقع غازی آباد میں لال کنواں کے پاس موجود ایک کالج کی لفٹ گرنے سے 8 طالب علم زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں سے تین کی حالت انتہائی سنگین بتائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مسوری تھانہ کے تحت آئی ایم ایس غازی آباد میں واقعہ پیش آیا، جس میں زخمی طلبا میں سے کچھ کے پیر ٹوٹ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روزانہ کی طرح ہی آج بھی طلبا لفٹ کا استعمال کر رہے تھے لیکن یہ اچانک سے ٹوٹ گئی۔ جس وقت حادثہ ہوا اور لفٹ ٹوٹی، اس وقت اس میں 8 طلبا سوار تھے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت ٹھیک نہیں ہے، جب کہ کچھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

مسوری تھانہ کے ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا، لیکن کالج کی طرف سے پولیس کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، بلکہ پولیس نے خود اس معاملے میں نوٹس لیا ہے۔ ایس ایچ او نے یہ بھی بتایا کہ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی ہے اور حقیقت حال کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ زخمی طلبا کو قریب کے کولمبیا ایشیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کے بعد ہی پتہ چل پائے گا کہ آخر یہ حادثہ کیونکر سرزد ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔