ہندوستان میں پولس والے سے زیادہ گائے کی زندگی اہم ہو گئی ہے: نصیر الدین شاہ

نصیر الدین شاہ نے بلند شہر تشدد میں ایک پولس انسپکٹر کی جان چلے جانے کے معاملہ پر بولتے ہوئے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ ملک میں کسی بھی پولس والے سے زیادہ گائے کی زندگی اہم ہو گئی ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: وراٹ کوہلی کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے خراب رویہ والے کپتان قرار دینے کے بعد اب نصیر الدین شاہ نے ملک کے حالات پر اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو میں کہا کہ انہیں ملک کے حالات سے ڈر نہیں لگتا بلکہ غصہ آتا ہے۔ انہوں نے بلند شہر تشدد میں ایک پولس انسپکٹر کی جان چلے جانے کے معاملہ پر بولتے ہوئے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ ملک میں کسی بھی پولس والے سے زیادہ گائے کی زندگی اہم ہو گئی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی چھوٹ مل گئی ہے۔ کئی علاقوں میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ گائے کی موت کو انسان سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔

مجھے فکر ہوتی ہے اپنے بچوں کے بارے میں سوچ کر، کیوں کہ ان کا مذہب نہیں ہے۔ ہم نے انہیں مذہبی تعلیم نہیں دی ہے۔ ہمیں بھی نہیں ملی تھی۔ مجھے تو پھر بھی تھوڑی بہت دی گئی تھی لیکن میری بیوی رتنا کو وہ بھی نہیں دی گئی تھی۔ میں نے اپنے بچوں کو مذہبی تعلیم نہیں دی ہے کیوں کہ میرا خیال ہے کہ اچھائی اور بُرائی سے کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اچھائی-بُرائی کے بارے میں نہیں سبق ضرور دیا ہے۔

میں نے اپنے بچوں کو قرآن شرف کی کچھ آیات یاد کرائی ہیں کیوں کہ میرا خیال ہے کہ اس سے آپ کا تلفظ درست ہوتا ہے۔ جس طرح سے ہندی کا تلفظ رامائن اور گیتا پڑھنے سے درست ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے بچوں کو لے کر فکر ہوتی ہے کل اگر ان کو کسی ہجوم نے گھیر لیا تو تم ہندو یا مسلمان ہو تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔

اس بات کی فکر ہوتی ہے کہ اس ملک کے حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ان باتوں سے مجھے ڈر نہیں لگتا بلکہ غصہ آتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہر مثبت ذہنیت والے انسان کو ڈر نہیں لگنا چاہئے بلکہ غصہ آنا چاہئے۔ ہمارا گھر ہے ہمیں کون نکال سکتا ہے یہاں سے!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Dec 2018, 3:05 PM