فرشتے اسکیم پر لیفٹیننٹ گورنر کا فیصلہ افسوسناک: سوربھ بھاردواج

لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے فرشتے اسکیم سے متعلق الزامات کی تردید کے بعد دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے کہا، ’’اسکیم پر لیفٹیننٹ گورنر کا فیصلہ افسوسناک ہے

<div class="paragraphs"><p>سوربھ بھاردواج / آئی اے این ایس</p></div>

سوربھ بھاردواج / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے فرشتے اسکیم سے متعلق الزامات کی تردید کے بعد دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے کہا، ’’اسکیم پر لیفٹیننٹ گورنر کا فیصلہ افسوسناک ہے۔‘‘ ایک بیان میں بھاردواج نے کہا، ’’یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کو بھی ان کے عہدیداروں نے غلط اطلاع دی ہے۔‘‘

فرشتے اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کی سالانہ تعداد اور اخراجات بتاتے ہوئے وزیر نے کہا کہ 19-2018 میں 1540، 2019-20 میں 4418، 2020-21 میں 6131، 2021-22 میں 5456، 2022-23 میں 3698 اور اپریل 2023 سے رواں سال اکتوبر تک 2212 افراد مستفید ہوئے۔

وزیر نے کہا کہ 2018-19 میں 2.74 کروڑ روپے، 2019-20 میں 9.4 کروڑ روپے، 2020-21 میں 9.5 کروڑ روپے، 2021-22 میں 5.95 کروڑ اور 23-2022 میں 4.85 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اپریل سے اکتوبر تک اسکیم کے تحت 2.08 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار سے واضح ہے کہ 2018 میں اس کے آغاز کے بعد جیسے جیسے اس اسکیم کے بارے میں بیداری بڑھی، اس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی۔ یہ تعداد سال 2020-21 میں 6131 تک پہنچ گئی اور پھر سال 2021-22 میں گھٹ کر 5456 ہوگئی۔ بھاردواج نے کہا کہ یہ سال 2022-23 میں مزید کم ہو کر 3,698 ہو گیا اور اس وقت کے وزیر صحت منیش سسودیا نے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی کمی کا رجحان محکمہ صحت کی جانب سے فرشتے اسکیم پر کیے جانے والے اخراجات میں بھی نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل جی کو غلط اطلاع دی گئی ہے کہ اس سال اکتوبر تک 3.54 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں، جب کہ سچائی یہ ہے کہ صرف 2.08 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔