لیفٹیننٹ گورنر نے ’دہلی اسمبلی انتخاب 2025‘ میں بہتر کارکردگی کے لیے چیف الیکٹورل افسر ایلس واز کو دیا ایوارڈ

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے ’لوک سبھا انتخاب 2024‘ اور ’دہلی اسمبلی انتخاب 2025‘ کے دوران انتخابی عمل میں غیر معمولی تعاون پیش کرنے والے افسران کو اعزاز سے نوازا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے ایوارڈ حاصل کرتی ہوئیں سی ای او دہلی ایلس واز</p></div>

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے ایوارڈ حاصل کرتی ہوئیں سی ای او دہلی ایلس واز

user

قومی آواز بیورو

این ڈی ایم سی کنونشن سنٹر میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں دہلی کے عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے ’لوک سبھا انتخاب 2024‘ اور ’دہلی اسمبلی انتخاب 2025‘ کے دوران انتخابی عمل میں ان کے غیر معمولی تعاون کے لیے باوقار افسران کو اعزاز سے نوازا۔ الیکشن مینجمنٹ میں معیار کو حوصلہ بخشنے کے لیے منعقد اس تقریب میں دہلی کے چیف سکریٹری دھیریندر کمار، دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑا، ایم سی ڈی کمشنر اشونی کمار، این ڈی ایم سی چیف کیشو چندرا، ایل جی کے پرنسپل سکریٹری آشیش کندرا، پرنسپل سکریٹری داخلہ اے انبرسو، دہلی کی چیف الیکٹورل افسر آر ایلس واز اور مختلف محکموں کے دیگر سینئر افسران شامل ہوئے۔

یہ ایوارڈس کئی زمرے میں دیے گئے، جن میں اہم پہلوؤں، مثلاً آئینی عمل مکمل کرنا، مثالی ضابطہ اخلاق کا اطلاق، آئی ٹی اختراعات، سوشل میڈیا نگرانی، انتخابی رسائی اور میڈیا مینجمنٹ میں بہترین کارکردگی کو حوصلہ بخشا گیا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے ’دہلی اسمبلی انتخاب 2025‘ میں مجموعی الیکشن مینجمنٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے آر ایلس واز کو بیسٹ الیکٹورل عمل کے لیے ریاستی سطح کا ایوارڈ فراہم کیا گیا۔


بہترین کارکردگی کے لیے خاص زمرے کے ایوارڈس میں راجیش کمار (اسپیشل سی ای او) کو آئینی عمل کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کے لیے، جبکہ سچن رانا آئی اے ایس (ایڈیشنل سی ای او) کو مثالی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے اور سوشل میڈیا کی نگرانی میں ان کی کارگزاری کے لیے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی کارتیکین (ایڈیشنل سی ای او) کو آئی ٹی اختراعات کے لیے، مکیش راجورا (جوائنٹ سی ای او) کو انتخابی رسائی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے اور گورو یادو (جوائنٹ سی ای او) کو میڈیا و ایم سی ایم سی مینجمنٹ کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔

دہلی الیکٹورل افسر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ڈی ایم (انتخاب) کے لیے ایوارڈ الکا چودھری (جنوب-مغرب)، دھیرم شرما (مغرب)، مدھو بھاٹیا (مشرق) اور انیتا رانا (جنوب) کو دیے گئے۔ اسی طرح ٹی مساؤ، ڈپٹی سی ای او، الیکشن مینجمنٹ کو بھی سی ای او دہلی دفتر سے اعزاز حاصل ہوا۔ ان کے علاوہ بھی کئی شعبوں میں شامل افسران کو مختلف کارگزاریوں کے لیے ایوارڈس دیے گئے۔ یہ سبھی ایوارڈس انتخابی افسران کی انتھک کوششوں کا ثبوت ہیں، جنھوں نے جمہوریت کو مضبوط کرنے اور ایک بہتر و مضبوط انتخابی عمل کو سہولت آمیز بنانے میں اہم کردار نبھایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔