نیٹ پیر لیک سے سبق! آئندہ گڑ بڑی سے بچنے کے لیے حکومت اب اٹھائے گی بڑا قدم، فوج کو سونپے جاسکتے ہیں سوالیہ پرچے

نیٹ کے امتحان کو مکمل طور پر محفوظ اور شفاف بنانے کے لیے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر اہم میٹنگ ہوئی جس میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / اے آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

حالیہ نیٹ پیپر لیک پر ہوئے وبال اور زبردست تنازعہ سے سبق لیتے ہوئے مرکزی حکومت امتحانی نظام کو مزید محفوظ بنانے کے لیے بڑے قدم اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مستقبل میں سوالیہ پرچوں کی محفوظ طریقے سے نقل و حمل اور حفاظت کی ذمہ داری فوج کو سونپی جا سکتی ہے تاکہ پیپر لیک جیسی وارداتوں کو مکمل طور پر روکا جا سکے اور امتحانات کی معتبریت کو برقرار رکھا جا سکے۔

اس سلسلے میں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر نیٹ کے امتحان کو مکمل طور پر محفوظ اور شفاف بنانے کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ سی بی ایس ای اور این ٹی اے کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں طلباء کو ہورہی پریشانیوں کو کم کرنے، فول پروف امتحانی عمل کو یقینی بنانے اور مستقبل میں کسی بھی بے ضابطگی کو روکنے سے متعلق متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


دوسری طرف دہلی کی ایک عدالت نے گزشتہ روز نیٹ امتحان کے پیپر لیک معاملے میں کوچنگ سینٹر کے بانی شیوراج رگھوناتھ موٹیگاؤنکر کی سی بی آئی تحویل میں ایک دن کی توسیع کر دی۔ سی بی آئی کے خصوصی جج اجے گپتا نے حراست کی مدت بڑھا دی۔ سماعت کے دوران مرکزی جانچ ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ دیگر شریک ملزمین کے ساتھ اس کا سامنا کرانے، اہم شواہد کی برآمد کرنے اور ملزم کے کردار کو ثابت کرنے کے لیے مزید حراست میں پوچھ گچھ ضروری ہے۔ رینوکائی کیرئیر سینٹر کے بانی موٹیگاؤنکر کو 17 مئی کی شام کو لاتور میں گرفتار کیا گیا تھا، اور عدالت نے اگلے دن انہیں 9 دنوں کے لیے سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا تھا۔

جانچ ایجنسی نے اپنی حراست کی درخواست میں کہا کہا کہ وہ نیٹ-یو جی  امتحان 2026 کے سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے اور اسے دوسروں تک پھیلانے میں شامل ہے اور دوسرے ملزمان کے ساتھ مل کراس نے امتحان سے پہلے یعنی 23 اپریل، 2026 کو کیمسٹری کے سوالات اور جوابات حاصل کر لئے تھے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 11 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ موٹیگاؤنکر گرفتار کیے جانے والے 10 ویں ملزم تھے۔


نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے 12 مئی کو فیصلہ لیا کہ 3 مئی کو انڈرگریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (نیٹ) پیپر لیک ہونے کے الزامات کی وجہ سے ملتوی کیا جائے۔  دوبارہ امتحان 21 جون کو منعقد کیا جائے گا۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔