دہلی میں کل کورونا کے پانچ سو سے بھی کم مریض، صرف 14 اموات

دہلی میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد اتوار کو 298 سے گھٹ 5،044 رہ گئی ہے۔ دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے سے فعال کیسز میں کمی ہو رہی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کے مقابلہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایکٹیو کیسزتقریبا 5000 رہ گئے ہیں۔

دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد اتوار کو 298 سے گھٹ 5،044 رہ گئی ہے۔ دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے سے فعال کیسز میں کمی ہو رہی ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے کل جاری بلیٹن کے مطابق اسی عرصہ کے دوران 424 نئے کیسز کی آمد کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 6،26،872 ہوگئی ہے جبکہ 708 مزید مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 6،11،243 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 97.50 فیصد ہے۔

اسی عرصے کے دوران مزید 14 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10،585 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.69 فیصد ہے۔ ہلاک شدگان کے لحاظ سے دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔


دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68،759 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک کے ہونے والے ٹیسٹ کی مجموعی تعداد 88.75 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ جانچ کی اوسطا فی دس لاکھ آبادی پر 4،67،185 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔