بنگال: بایاں محاذ کا 38 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان، کانگریس کے لئے چھوڑیں 4 سیٹیں

بایاں محاذ کی طرف سے گزشتہ انتخاب میں کانگریس کی جیتی ہوئی 4 سیٹوں پر امیدوار نہیں کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: کانگریس اور بایاں محاذ کے درمیان اتحاد نہیں ہونے کے بعد بایاں محاذ نے ریاست کے 42 لوک سبھا حلقوں میں سے 38 حلقوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم گزشتہ انتخاب میں کانگریس کی جیتی ہوئی چار سیٹوں پر امیدوار نہیں کھڑے کرنے کا کا بایاں محاذ نے فیصلہ کیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ بایاں محاذ نے اس کے ذریعہ دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔ بایاں محاذ کے چیرمین بمان بوس نے امیدواروں کے نام میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کی شروعات کردی گئی ہے۔

لیفٹ پارٹیوں کے بایاں محاذ نے مغربی بنگال کی 25 لوک سبھا سیٹوں کے لئے جمعہ کو فہرست جاری کی تھی۔ اس میں سی پی ایم کے 15، آر ایس پی کے 2، فارورڈ بلاک کے 3 اور سی پی آئی ایم کے ایک امیدوار کا نام شامل ہے۔
بنگال: بایاں محاذ کا 38 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان،  کانگریس کے لئے چھوڑیں 4 سیٹیں

کانگریس پارٹی نے اس پر تاحال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کانگریس کی طرف سے ابھی تک اتحاد کا دروازہ مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم پہلے تین مراحل کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں دو وہ سیٹیں شامل ہیں، ان پر بایاں محاذ نے 2014 میں جیت حاصل کی تھی۔ اس میں رائے گنج اور مرشد آباد کی سیٹیں شامل ہیں۔

بایاں محاذ نے کانگریس کے مالدہ شمال ومالدہ جنوب، جنگی پور اور بہرام پور لوک سبھا حلقہ انتخاب، جہاں پر گزشتہ انتخاب میں کانگریس نے جیت حاصل کی ہے، وہاں کے لئے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ بایاں محاذ کی فہرست میں مغربی بنگال کے علاوہ کیرالہ کی 16، آسام اور تریپورہ سے 2-2 اور ہریانہ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، مہارشٹر، پنجاب اور تمل ناڈو سے ایک ایک امیدوار شامل ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Mar 2019, 6:10 PM