دہلی میں پہلے موبائل میوزک کلاس روم اور ریکارڈنگ اسٹوڈیو کا آغاز

منیش سیسودیا نے کہا کہ میوزک بس معاشرے میں بچوں تک پہنچ کر ان کے آرٹسٹک پیشن کو تلاش کرے گا اور اس کی بنیاد رکھے گا

موبائل میوزک کلاس روم
موبائل میوزک کلاس روم
user

یو این آئی

نئی دہلی: کیجریوال حکومت نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے آرٹسٹک پیشن کو فروغ دینے کے لیے میوزک بس کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت بچوں کو موسیقی سیکھنے کے لیے کسی سنٹر میں نہیں جانا پڑے گا، بلکہ بس میں ہی انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے گزشتہ روز ہندوستان کے پہلے موبائیل میوزک کلاس روم اور ریکارڈنگ اسٹوڈیو کے طور پر ایک منفرد پروجیکٹ 'موبائل میوزک بس' کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو میوزک سیکھنے کے لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ میوزک خود ان کے پاس پہنچے گا۔


انہوں نے کہا کہ میوزک بس معاشرے میں بچوں تک پہنچ کر ان کے آرٹسٹک پیشن کو تلاش کرے گا اور اس کی بنیاد رکھے گا، اس کے بعد ان بچوں کے جذبے کو آگے بڑھانے کا کام اسکول آف اسپیشلائزڈ ایکسی لینس میں کیا جائے گا تاکہ بچے اپنے پیشن سے کامیابی کی بلندیوں تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر خاندان یہ چاہتا ہے کہ ان کے بچے میں کوئی فن ہو، لیکن جب بچہ اس فن کو اپنا جنون بنانا چاہتا ہے تو اسے نصیحت ملتی ہے کہ پڑھائی پر زیادہ توجہ دو۔ بچوں کے اسی جذبے کو پورا کرنے کے لیے دہلی حکومت نے اسکول آف اسپیشلائزڈ ایکسی لینس کا آغاز کیا تاکہ چھوٹی عمر سے ہی وہ اپنے پیشن پر توجہ دے سکیں۔


اسکول آف اسپیشلائزڈ ایکسی لینس کا پرفارمنگ اور ویژول آرٹس ڈومین اس بات کو یقینی بنائے گا اور پیغام دے گا کہ فنکاروں کا فن ان کی پڑھائی ہے۔ اب تک صرف سائنس کو اسپیسلائزڈ ایجوکیشن کا موضوع سمجھا جاتا تھا لیکن اسکول آف اسپیشلائزڈ ایجوکیشن اس خیال کو بدل دے گا جہاں بچوں کو مختلف شعبوں میں خصوصی تعلیم دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */