اندور میں بجرنگ دل کے کارکنوں پر لاٹھی چارج، ٹی آئی لائن حاضر، اے ڈی جی کریں گے تحقیقات

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی ہنگامہ آرائی، دھرنا اور مظاہرے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی، جب ان کارکنوں نے سڑک بلاک کی تو انہیں سمجھایا گیا اور بعد میں طاقت کا استعمال کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>بجرنگ دل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بجرنگ دل، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بھوپال/ اندور: مدھیہ پردیش کے تجارتی شہر اندور میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف جمعرات کی رات سڑک پر اترے بجرنگ دل کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کے معاملے میں تھانہ انچارج کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی جانچ اے ڈی جی سطح کے افسر سے کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اندور واقعہ پر بھوپال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اندور میں قانونی کارروائی کی ہے۔ اندور میں بجرنگ دل کے کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے کی جانچ اے ڈی جے سطح کے افسر کریں گے۔ پورے معاملے میں متعلقہ ٹی آئی کو لائن حاضر کر دیا گیا۔


آپ کو بتا دیں کہ اندور میں بجرنگ دل کے کارکنان جمعرات کی رات شہر میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور پلاسیا علاقے میں چکہ جام بھی کیا۔ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو چکہ جام ختم کرنے کا کہا لیکن انہوں نے پولیس کی ایک نہ سنی۔ اس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو زبردستی ہٹانے کی کوشش کی اور لاٹھیاں بھی چلائیں، جس میں بجرنگ دل کے کئی کارکن زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی ہنگامہ آرائی، دھرنا اور مظاہرے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی، جب ان کارکنوں نے سڑک بلاک کی تو انہیں سمجھایا گیا اور بعد میں طاقت کا استعمال کیا گیا۔ پولیس کارروائی میں بجرنگ دل کے کئی کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسی دوران مشتعل کارکنوں نے پتھراؤ بھی کیا جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں افراتفری مچ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔