اہم خبریں: عوام کو پھر ملی بری خبر، دسمبر کے مقابلے جنوری میں خوردہ شرح مہنگائی بڑھ کر 6.52 فیصد ہوئی

مہنگائی کی مار
مہنگائی کی مار
user

قومی آوازبیورو

13 Feb 2023, 8:42 PM

عوام کو پھر ملی بری خبر، دسمبر کے مقابلے جنوری میں خوردہ شرح مہنگائی بڑھ کر 6.52 فیصد ہوئی

عام آدمی پر ایک بار پھر سے مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ جنوری 2023 میں خوردہ شرح مہنگائی ایک بار پھر بری خبر بن کر سامنے آئی ہے۔ جنوری 2023 میں خوردہ شرح مہنگائی 6.52 فیصد پر جا پہنچی ہے۔ دسمبر 2022 میں خوردہ شرح مہنگائی 5.72 فیصد رہی تھی۔ جنوری 2022 کی بات کی جائے تو اُس وقت خوردہ شرح مہنگائی 6.01 فیصد رہی تھی۔

13 Feb 2023, 12:42 PM

ناٹو کی ویب سائٹ پر سائبر حملے

ماسکو: ناٹو کی ویب سائٹس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا، جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے یہ اطلاع ناٹو اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے دی ہے، رپورٹ کے مطابق سائبر حملے میں ایک ساتھ کئی ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا ناٹو کے ترجمان نے کہا کہ اتحاد کے سائبر ماہرین اس واردات کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے اشارے سامنے آئے ہیں کہ ناٹو کے اسپیشل آپریشنز ہیڈ کوارٹرز (این ایس ایچ کیو) کی ویب سائٹ پر مبینہ حملے کے پیچھے روس نواز کارکنوں کا ہاتھ تھا۔ ڈی پی اے نے رپورٹ کیا ہے کہ اس کا الزام صرف روسی ہیکر گروپ کلنیٹ پر لگایا گیا ہے۔ تاہم، اس دعوے کی تصدیق کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

13 Feb 2023, 9:13 AM

دہلی کے کرم پورہ علاقے میں فیکٹری میں لگی آگ، فائر ٹینڈر کی 27 گاڑیاں موقع پر موجود

دہلی کے کرم پورہ علاقے میں موتی نگر تھانے کے قریب واقع ایک فیکٹری میں کل رات آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 27 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */