بڑی خبر: شیئر بازار میں گراوٹ، سنسیکس 400 پوائنٹ ٹوٹا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

10 Sep 2018, 3:31 PM
ملک میں مہنگائی کی مار، شیئر بازار بھی گراوٹ

ممبئی: ملک بھر میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر روز نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں اور روپیہ بھی کمترین سطح پر ہے۔ دریں اثنا پیر کو سنسیکس بھی 400 پوائنٹس تک ٹوٹ کر 37970.18 پر آ گیا جبکہ نفٹی میں بھی 125 پوائنٹ سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی، نفٹی 11453.85 کے نچلے سطح پر پہنچ گیا ہے۔

10 Sep 2018, 2:03 PM

نئی دہلی: راجستھان کےشہر الور میں ہوئے موب لنچنگ سے متعلق معاملے کی سماعت ریاست سے باہر کرانے سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرےگا۔

سپریم کورٹ نے ہلاک شدہ رقبر خان کے لواحقین کی جانب سے دائر عرضی کو سماعت کے لئے آج قبول کرلیا۔ عرضی میں معاملے کی سماعت عدالت عظمی کی نگرانی میں کئے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔ عرضی گزار نے معاملے کی سماعت ریاست سے باہر کرانے کی ہدایت دینے کی بھی درخواست کی ہے۔

الور کے لالونڈی میں گاؤں کے لوگوں نے 32سالہ رقبر کو اس وقت پیٹ-پیٹ کر ہلاک کردیا تھا، جب وہ جولائی ماہ میں گائے کو کہیں لے جارہا تھا۔ راجستھان پولس نے الور کی ذیلی عدالت میں گزشتہ ہفتے اس معالے میں 25 صفحات کی چارج شیٹ دائر کی تھی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔