بڑی خبر: نوئیڈا سیکٹر 39 میں عمارت تعمیر کے دوران حادثہ، ایک مزدور ہلاک، 5 زخمی

جموں و کشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق صبح 8.09 بجے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کا مرکز زمین سے 206 کلومیٹر کی گہرائی میں موجود تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

07 Oct 2018, 4:10 PM

قومی راجدھانی خطہ میں شامل اتر پریش کے نوئیڈا کے سیکٹر 39 میں عمارت تعمیر کے دوران حادثہ ہواہے۔ حادثہ میں ایک مزدور کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں اس حادثہ میں 5 مزدور زخمی ہو گئے۔

07 Oct 2018, 1:02 PM
ہماچل پردیش میں برفباری سے راستے بند، سینکڑوں مسافر بے یار و مدد گار

ہماچل پردیش کے بالائی علاقوں میں تازہ بھاری برف باری ہوئی جس کے بعد کلو، منالی، روہتانگ اور لاہول اسپیتی میں راستے بند ہو گئے۔ اس کے بعد سینکڑوں افراد بے یار و مددگار ہو گئے ہیں۔ لوگوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشین چلایا جا رہا ہے۔

07 Oct 2018, 11:20 AM
جموں و کشمیر میں زلزلہ کے جھٹکے

جموں و کمشمیر میں اتوار کے روز 4.6 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ جموں و کشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق صبح 8.09 بجے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کا مرکز زمین سے 206 کلومیٹر کی گہرائی میں موجود تھا۔ زلزلہ میں کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔


07 Oct 2018, 9:06 AM
ممبئی میں فیشن ڈیزائنر کا قتل، ’ماڈل‘ بیٹا گرفتار

ممبئی پولس نے ماڈل لکشیا کو اپنی فیشن ڈیزائنر ماں سنیتا سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ سنیتا مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ ان کی کمر اور گردن پر چوٹ کے نشان ملے تھے۔ پولس نے اس معاملہ میں آئی پی سی کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے اور جانچ کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔