بڑی خبر: ’می ٹو‘ میں پھنسے آلوک ناتھ کا ونیتا نندا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

خواتین کی مہم #MeToo میں پھنسے آلوک ناتھ نے رائٹر اور پروڈیوسر ونیتا نندا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

13 Oct 2018, 11:26 AM
می ٹو مہم: آلوک ناتھ نے ونیتا نندا کے خلاف مقددمہ درج کرایا

بالی ووڈ میں ان دنوں خواتین کی طرف سے چلائی جا رہی ’می ٹو‘ کی وجہ سے طوفان آیا ہوا ہے۔ فلمی دنیا سے وابستہ خواتین لگاتار بالی ووڈ کی معروف ہستیوں پر الزامات لگا رہی ہیں۔ ایسا ہی الزام لگنے کے بعد اداکار آلوک ناتھ نے رائٹر اور پروڈیوسر ونیتا نندا پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

بالی ووڈ میں ’می ٹو‘ کی شروعات تنوشری دتہ نے اس وقت کی تھی جب انہوں نے پہلے نانا پارٹیکر پر فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کے بعد کئی اور اداکاروں اور ڈائریکٹروں پر بھی الزام لگے ہیں۔

واضح رہے، دوردرشن پر 90 کی دہائی میں آنے والے مشہور شو ’تارہ‘ کی مصنفہ اور تخلیق کار ونیتا نندا نے اداکار آلوک ناتھ پر تقریباً 2 دہائی پہلے ریپ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ نندا نے آلوک ناتھ پر الزام لگاتے ہوئے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا، ’’میں نے اس پل کے آنے کا 19 سال انتظار کیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔