بڑی خبر: مرکزی وزیر ایم جے اکبر پر جنسی زیادتی کے الزامات، استعفی کا مطالبہ

مرکزی وزیر ایم جے اکبر بھی #MeeToo کے لپیٹے میں آ چکے ہیں، ان پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد ہونے کے بعد کانگریس نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

10 Oct 2018, 3:24 PM
مرکزی وزیر ایم جے اکبر پر جنسی زیادتی کے الزامات، استعفی کا مطالبہ

مرکزی وزیر ایم جے اکبر پر لگے جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد کانگریس نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما جے پال ریڈی نے کہا، ’’اس معاملہ میں ایم جے اکبر جواب دیں نہیں تو اپنے عہدے سے استعفی دیں۔ ہم اس معاملہ کی جانچ کی مانگ کرتے ہیں۔‘‘

10 Oct 2018, 10:43 AM
دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ

دہلی حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کے گھر سمیت 16مقامات پر بدھ کی صبح محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے یہ چھاپہ ماری انکم ٹیکس ریٹرن کے حوالہ سے کی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس چھاپہ ماری کی کارروائی کو سیاسی حربہ قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے چھاپہ ماری کے بعد ٹوئٹر کے ذریعہ مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔

واضح رہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کیلاش گہلوت کے وسنت کنج میں واقع گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ گہلوت مغربی دہلی کے نجف گڑھ سے رکن اسمبلی ہیں اور مئی 2017 میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے انہیں ٹرانسپورٹ کا وزیر بنایا تھا۔

چھاپہ ماری کے بعد عام آدمی پارٹی نے کہا، ہم عوام کو سستی بجلی دے رہے ہیں، مفت پانی، اچھی تعلیم اور صحت کا نظام دے رہے اور سرکاری خدمات گھر گھر پہنچا رہے ہیں اور وہ سی بی آئی اور ای ڈی سے ہمارے وزرا-رہنماؤں کے گھر چھاپہ پڑوا رہے ہیں۔ عوام سب دیکھ رہی ہے 2019 میں سارا حساب کرے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔