اہم خبریں: غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے مرکزی وزیر کی برخاستگی ضروری...پرینکا

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر INC India
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر INC India
user

قومی آوازبیورو

11 Oct 2021, 7:23 PM

غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے مرکزی وزیر کی برخاستگی ضروری: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے یہ ضروری ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’وزیر کا بیٹا کسانوں کے قتل کے الزام میں گرفتار۔ کیا اب بھی وزیر کو اپنے عہدہ پر برقرار رہنے کا حق ہے؟ غیر جانبدارانہ جانچ اور انصاف کے لیے مرکزی وزیر کی برخاستگی ضروری ہے۔‘‘ ٹوئٹ کے آخر میں پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ بھی گزارش کی ہے کہ وہ اپنے وزیر کو تحفظ فراہم کرنا بند کریں۔

11 Oct 2021, 6:07 PM

مرکزی حکومت نہ تو کسانوں کی پروا کرتی ہے، نہ قتل کے شکار بی جے پی کارکنوں کی... راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھیم پور کھیری واقعہ کے بعد مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو برخاست نہ کیے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’اس وزیر کو برخاست نہ کر کے بی جے پی انصاف کے عمل میں رخنہ ڈال رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’مرکزی حکومت نہ تو کسانوں کی پروا کرتی ہے، نہ ہی قتل کے شکار بی جے پی کارکنوں کی۔‘‘

11 Oct 2021, 1:35 PM

فوجی تنصیبات کے نزدیک جاسوسی کرنے کی پاداش میں ایک شخص گرفتار

جموں: جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے یہاں گاندھی نگر علاقے میں قائم فوجی تنصیبات کے نزدیک جاسوسی کرنے کی پاداش میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاندھی نگر علاقے میں گزشتہ شام پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’گرفتار شدہ شخص کے بارے میں شک ہے کہ وہ ملی ٹنٹوں کا قریبی ساتھی ہے اور وہ اہم فوجی تنصیبات کی ویڈیو گرافی کر رہا تھا‘۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کی وساطت سے سر حد پار اپنے ہینڈلرس کے رابطے میں بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدہ کا تعلق رام پور اتر پردیش سے ہے تاہم اس کیس کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔