اہم خبریں: نومبر میں کشی نگر سے شروع ہوں گی گھریلو اڑانیں

ہوائی جہاز، تصویر یو این آئی
ہوائی جہاز، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

18 Oct 2021, 4:09 PM

نومبر میں کشی نگر سے شروع ہوں گی گھریلو اڑانیں

کشی نگر: مرکزی شہری اڑان سکریٹری راجیو بنسل نے کہا ہے کہ اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گھریلو اڑانیں نومبرمیں شروع ہوں گی۔ بین الاقوامی ائیر پورٹ کی افتتاح کی تیاریوں کا جائزہ لینے یہاں پہنچے راجیو بنسل نے کہا کہ نومبر میں یہاں سے گھریلو اڑانیں شروع ہو جائیں گی۔ بین الاقوامی اڑانوں کے لئے بھی سبھی تیاریاں پوری کی جاچکی ہے۔ اڑان سکریٹری نے بتایا کہ ابھی کووڈ بحران کے چلتے بیرون ممالک میں شہریوں کو سیاحت ویزہ ملنے میں دقت آرہی ہے۔ اس کی وجہ سے کشی نگر کے نئے ائیر پورٹ سے ابھی انٹرنیشنل اڑان میں تھوڑی روکاٹ آرہی ہے۔ اگلے مہینے یہاں سے گھریلو اڑان محدود پیمانے پر شروع کردی جائے گی۔

18 Oct 2021, 10:58 AM

کسان تحریک سے وابستہ لوگوں کو معلوم رہتا ہے کہ ٹرین کہاں روکنی ہے، راکیش ٹکیت

لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف کسان تنظیموں کی جانب سے چلائی جا رہی ریل روکو تحریک پر بات کرتے ہوئے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ ریل روکو تحریک الگ الگ اضلاع میں الگ الگ مقام پر چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں وہاں کے لوگوں کو معلوم رہتا ہے کہ ٹرین کہاں روکنی ہے۔ نیز حکومت ہند نے تاحال ان سے کوئی بات نہیں کی ہے۔

18 Oct 2021, 8:34 AM

لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف آج کسانوں کی ’ریل روکو‘ تحریک

سنیوکت کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کو برخاست کرنے اور گرفتار کرنے کے مطالبہ کو لے کر آج ملک بھر میں ’ریل روکو‘ تحریک چلائی جائے گی۔ ریل روکو تحرک صبح 10 بجے سے 4 بجے تک جاری رہے گی۔ اس اعلان کے بعد ٹرین سے سفر کرنے والوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔