اہم خبریں: منی پور کے اکھرول میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے

زلزلہ، تصویر یو این آئی
زلزلہ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

08 Nov 2021, 2:46 PM

منی پور کے اکھرول میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے

امپھال: منی پور کے اکھرول میں پیر کو زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق آج صبح تقریباً 07:48 پر 4.4 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز اکھرول سے 56 کلومیٹر جنوب مشرق میں 24.66 ڈگری شمالی عرض البلد اور 94.95 ڈگری مشرقی طول البلد میں 70 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ تاہم زلزلے کی ہلکی شدت کے باعث لوگوں کو اس کا احساس نہیں ہوا۔

08 Nov 2021, 12:13 PM

سمستی پور میں دودھ مرکز کے آپریٹر کا گولی مار کر قتل

سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے وارث نگر تھانہ علاقے میں پیر کی صبح مجرموں نے دودھ مرکز کے آپریٹر سرویش ٹھاکر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے رہوا گاؤں کا رہائشی سرویش ٹھاکر (50) صبح اپنے دودھ کے مرکز پر کام کر رہا تھا کہ بائیک پر سوار دو مجرم وہاں پہنچے اور اسے گولی مار دی۔ ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے موقع سے آٹھ خول برآمد کر لیے ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

08 Nov 2021, 11:30 AM

نوٹ بندی کی 5 ویں برسی، پرینکا گاندھی نے مودی حکومت سے پوچھے 5 سوال

نوٹ بندی کی 5 ویں برسی پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت سے 5 تیکھے سوال پوچھے ہیں۔ نوٹ بندی کامیاب ہوئی تو کرپشن ختم کیوں نہیں ہوا؟ کالا دھن واپس کیوں نہیں آیا؟ معیشت کیش لیس کیوں نہیں ہوئی؟ دہشت گردی پر چوٹ کیوں نہیں ہوئی؟ مہنگائی کنٹرول کیوں نہیں ہوئی؟


08 Nov 2021, 9:24 AM

عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی پر حملہ کرنے والوں کی ہوگئی ہے

بغداد:عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملے کے ذمہ داروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے میڈیا آفس سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق الکاظمی نے کہا کہ ’’ہم جرم کے مرتکب افراد کو نہیں بخشیں گے۔ ہم اسے اچھی طرح جانتے ہیں اور اس کی شناخت ظاہر کریں گے۔‘‘ الکاظمی نے مزید وضاحت نہیں کی اور کہا کہ یہ وہی مجرم ہیں جنہوں نے عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس (آئی این آئی ایس) کے افسر نبراس فرمان کو قتل کیا تھا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔