اہم خبریں: سی اے اے کے نام پر جذبات بھڑکانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ / ٹوئٹر
یوگی آدتیہ ناتھ / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

23 Nov 2021, 3:55 PM

سی اے اے کے نام پر جذبات بھڑکانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، یوگی آدتیہ ناتھ

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’میں ان لوگوں کو خبردار کرنا چاہتا ہوں جو سے اے اے کے نام پر جذبات بھڑکا رہا ہے، میں ابا جان اور چچا جان کے مبلغین سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔‘‘.

انہوں نے مزید کہا، ’’آج ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ اویسی سماجوادی پارٹی کے ایجنٹ ہیں جو ریاست میں لوگوں کے جذبات مشتعل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

23 Nov 2021, 12:00 PM

تمل ناڈو کے ضلع سلیم میں بھاری بارش کے درمیان چار مکانات منہدم، 13 لوگوں کو بچایا گیا

تمل ناڈو کے ضلع سلیم میں بھاری بارش کے دوران چار مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ کرونگل پٹی میں ہونے والے اس حادثہ کے بعد سے اب تک 13 لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، ان سبھی کو علاج کے لے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جبکہ 4 لوگو تاحال ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے ملازمین ملبہ صاف کرنے کے کام میں مصروف ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

23 Nov 2021, 11:06 AM

جیور میں یوپی کا پانچواں ایئرپورٹ، وزیر اعظم مودی 25 نومبر کو سنگِ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نوئیڈا ضلع میں واقع جیور میں 25 نومبر کو ایئرپورٹ کا سنگِ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔ یہ اطلاع دفتر وزیر اعظم نے فراہم کی ہے۔ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این آئی اے) کے نام سے تعمیر ہونے جا رہے اس ایئرپورٹ کے بعد یوپی ملک کی واحد ایسی ریاست ہونے کا اعزاز حاصل کر لے گی جس میں پانچ ایئرپورٹ ہوں گے۔


23 Nov 2021, 9:20 AM

ہندوستان میں کورونا کے 543 دنوں میں سب سے کم 7579 نئے کیسز

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7579 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نئے کیسز کی یہ تعداد گزشتہ 543 دنوں میں سب سے کم ہے۔ دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12202 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 236 افراد کی جان چلی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔