اہم خبریں: سری نگر میں جے کے سی سی ایس کے دفتر پر این آئی اے کے چھاپے

این آئی اے، علامتی تصویر یو این آئی
این آئی اے، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

22 Nov 2021, 1:34 PM

سری نگر میں جے کے سی سی ایس کے دفتر پر این آئی اے کے چھاپے

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کی صبح ایک حقوق بشر تنظیم کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ پیر کی صبح یہاں امیرا کدل کے نزدیک واقع جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹیز (جے کے سی سی ایس) کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ بتادیں کہ سال گزشتہ این آئی اے نے اس تنظیم کے کارڈینٹر خرم پرویز کی رہائش گاہ واقع سونہ وار سری نگر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔

22 Nov 2021, 12:22 PM

پونچھ میں 35 سالہ شہری کی لاش بر آمد

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے ہر متہ بازار میں پیر کی صبح ایک 35 سالہ شہری کی لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے ہرمتہ بازار میں پیر کی صبح قریب ساڑھے سات بجے مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور فوری طور پر اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع اسپتال مینڈھر منتقل کیا۔ متوفی کی شناخت محمد ریاض عرف راجو ولد محمد حسین حجام ساکن ہر متہ گرسی کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

22 Nov 2021, 10:59 AM

آج لکھنؤ میں کسان مہاپنچایت

اترپردیش: لکھنؤ میں آج یونائیٹڈ کسان مورچہ کی طرف سے منعقد ہونے والی 'کسان مہاپنچایت' کے لیے کسانوں نے احتجاجی مقام پر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔


22 Nov 2021, 9:13 AM

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے کم از کم چار افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ضلع کے ولی خان بائی پاس کے علاقے میں حملہ آوروں نے ایک بااثر قبائلی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور واردات کو انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔