اہم خبریں: ڈینگو کے زیادہ معاملوں والی ریاست میں ماہرین کی ٹیم بھیجے گا مرکز

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

01 Nov 2021, 8:26 PM

ڈینگو کے زیادہ معاملوں والی ریاست میں ماہرین کی ٹیم بھیجے گا مرکز

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے پیر کے روز قومی راجدھانی دہلی میں ڈینگو کی حالت کا جائزہ لیا اور سکریٹری برائے صحت کو مرض کنٹرول اور مینجمنٹ کے لیے اعلیٰ سرگرم معاملے والی ریاستوں میں ماہرین کی ایک ٹیم بھیجنے کی ہدایت دی۔

01 Nov 2021, 1:34 PM

’نہیں لڑوں گا اگلا اسمبلی الیکشن‘، اکھلیش یادو کا اعلان

سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے۔ دراصل، اکھلیش یادو اپنی پوری توجہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر لگانا چاہتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اکھلیش نے اسمبلی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

01 Nov 2021, 12:58 PM

بلوچستان میں بم دھماکہ، دو افراد ہلاک، فرنٹیئر کور کے تین جوان زخمی

بلوچستان: پاکستان میں بلوچستان کے مکران ڈویژن کے پنجگور قصبے میں ایک بم دھماکے میں دو راہگیر ہلاک اور فرنٹیئر کور کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ڈان نیوز نے پولیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اتوار کے روز کچھ نامعلوم افراد نے چیتکن بازار کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک موٹرسائیکل کھڑی کردی اور جیسے ہی فرنٹیئر کور کی گاڑی اس کے قریب پہنچی اسی وقت اس میں ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کر دیا گیا۔ اسپتال کے حکام نے بتایا، "ہمارے یہاں تین لاشوں کے علاوہ، فرنٹیئر کور کے تین زخمی جوانوں کو لایا گیا ہے۔" ایک پولیس افسر کے مطابق اس دھماکہ میں تقریباً 3 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کا ستعمال کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نےاس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک جامع پالیسی بنائے گی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔


01 Nov 2021, 11:55 AM

عوام پر پھوٹا مہنگائی کا بم! پٹرول اور ڈیزل کے بعد اب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 266 روپے ہوا مہنگا

ایل پی جی کے کمرشیل سلنڈر کی قیمتوں میں آج سے 266 روپے کا اضافہ ہوا ہے، دہلی میں 19 کلو کے تجارتی سلنڈر کی قیمت آج سے 2000.50 روپے ہو جائے گی، جو پہلے 1734 روپے تھی۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

01 Nov 2021, 9:16 AM

عوام پر مہنگائی کی مار جاری، آج پھر بڑھے پٹرول- ڈیزل کے دام

ملک کے عوام پر مہنگائی کی مار جاری ہے۔ پٹرول-ڈیزل کے دام ایک بار پھر بڑھے ہیں۔ آج دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اب کئی جگہوں پر پٹرول کی قیمتیں 115 روپئے یا اس سے بھی زیادہ ہوگئیں ہیں۔ بتادیں کہ اکتوبر ماہ میں پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 25 بار اضافہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔