اہم خبریں: جونپور میں ٹھیکیدار کا گولی مار کر قتل

قتل، علامتی تصویر یو این آئی
قتل، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

15 Oct 2021, 3:31 PM

جونپور میں ٹھیکیدار کا گولی مار کر قتل

جون پور: اترپردیش میں ضلع جونپور کے بخشا علاقہ میں جمعہ کو مارننگ واک کر رہے پی ڈبلیو ڈی کے ٹھیکیدار کا نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے کے برپور گاؤں کے باشندے پی ڈبلیو ڈی ٹھیکیدار اکھلیش یادو (55) آج صبح سویرے سیر کے لیے مئی گاوں کی طرف نکلے تھے کہ بائیک سوار بدمعاشوں نے ان سے نام پوچھا اور بتانے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ گولی لگنے سے ٹھیکیدار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ قابل غور ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ کیشوا پرساد موریہ کا پروگرام آج بکشا تھانہ علاقہ کے سونسا گاؤں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود پروگرام کی جگہ سے بمشکل آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر علی الصبح اس قتل سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

15 Oct 2021, 12:50 PM

سری نگر ریلوے اسٹیشن پر 27 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر فوت

سری نگر: سری نگر کے نوگام ریلوے اسٹیشن پر جمعے کی صبح ایک 27 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نوگام ریلوے اسٹیشن پر جمعے کی صبح ایک نوجوان چلتی ہوئی ٹرین کی زد میں آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ نوجوان کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر شری مہارجہ ہری سنگھ اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ متوفی نوجوان کی شناخت فیروز احمد ملہ ولد فیاض احمد ملہ ساکن ثمر بگ لسجن کے بطور ہوئی ہے۔

15 Oct 2021, 11:41 AM

سابق امریکی صدر بل کلنٹن اسپتال میں داخل

واشنگٹن: سابق امریکی صدر بل کلنٹن سیپسِس سے متاثر ہونے کی وجہ سے کیلیفورنیا کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ سی این این براڈ کاسٹر نے یہ اطلاع دی۔ بل کلنٹن کی یہ حالت کووڈ- 19 سے متعلق نہیں ہے۔ سیپسس کسی انفیکشن کے سبب ہونے والی ایک سنگین صورتحال ہے۔ بل کلنٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو کل اسپتال سے ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔


15 Oct 2021, 9:19 AM

انسٹاگرام کے استعمال میں مسائل

واشنگٹن: فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ مانیٹرنگ پورٹل ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے دو ہفتے قبل انسٹاگرام ، فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز کچھ وقت کے لیے معطل کردی گئی تھیں۔ صارفین نے گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کے مطابق جمعرات کی صبح 20:21 بجے انسٹاگرام کے استعمال میں دشواریوں کی شکایت کی۔ ان میں سے زیادہ تر صارفین جرمنی، نیدرلینڈ اور برطانیہ سے ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کے روز ؎، کچھ یورپی ممالک بشمول امریکہ، کینیڈا اور روس میں انسٹاگرام کی بابت شکایات سامنے آئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔