اہم خبریں: اب کوئلے کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائےگی... پرہلاد جوشی

پرہلاد جوشی، تصویر آئی اے این ایس
پرہلاد جوشی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

14 Oct 2021, 5:33 PM

اب کوئلے کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائےگی... پرہلاد جوشی

نئی دہلی: کوئلہ کے وزیر پرہلاد جوشی نے اعتراف کیا ہے کہ کوئلے کی درآمد نہ ہونے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے ملک میں کمی تھی لیکن اب کوئی مسئلہ نہیں ہے اور سپلائی بڑھانے کے لیے تمام ضروری کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پرہلاد جوشی نے کہا کہ تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار متاثر نہیں ہوگی، بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی مانگ پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ملک میں کوئلے کی قلت تھی بارش کی وجہ سے کوئلے کی پیداوار متاثر ہوئی اور درآمدات رک گئیں تاہم اب سپلائی بڑھا دی گئی ہے اور تمام پلانٹس کی مانگ کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔

14 Oct 2021, 4:31 PM

رامپور میں سیلنگ ٹائلس گری، مختار عباس نقوی بال بال بچے

رامپور: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی جمعرات کو اس وقت بال بال بچ گئے جب اترپردیش کے ضلع رام پور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے ہال کی سیلنگ ٹائلس گر گئی۔ مختار نقوی نے رامپور میں 16 اکتوبر سے منعقد ہونے والی ہنر ہاٹ کے ضمن میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اسی دوران سیلنگ کی ایک ٹائلس ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے کھڑے سیکورٹی اہلکار پر گر گئی جس سے وہاں افراتفری مچ گئی۔ انہوں نےاس سے پہلے ہنر ہاٹ کے انعقاد کے مقام پر تیاریوں کا جائزہ لیا اس کے بعد جیسے ہی انہوں نے پریس کانفرنس ہال میں میڈیا نمائندوں سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا اسی وقت سیلنگ ٹائلس ان سے ٹھیک تھوڑی دوری پر گر گئی۔ اس حادثے سے پریشان ہوئے بغیر مختار نقوی نے اسی جگہ پر اپنی پریس کانفرنس کا اختتام کیا۔

14 Oct 2021, 2:07 PM

سینسیکس 61 ہزار، نفٹی بھی 18300 پوئنٹس سے زیادہ

ممبئی: چوطرفہ خریداری کی بدولت شیئر بازار نے آج پھر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ خریداری کی بدولت، جہاں سینسیکس نے 61 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کیا وہیں نفٹی بھی 18300 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔ بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 351 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اب تک کی ریکارڈ سطح 61088.82 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ شروع میں یہ 61014.23 پوائنٹس کی کم سطح تک اترا لیکن اس کے بعد خریداری کی بنیاد پر یہ بڑھ کر 61216.26 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 375.899 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 61101.71 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 111 پوائنٹس کے اضافے سے 18272.85 پوائنٹس پر کھلا۔ فروخت کی وجہ سے یہ 18254.50 پوائنٹس پر آگیا ، لیکن جب خرید نے زور پکڑ لیا، یہ 18323.20 پوائنٹس کی آل ٹائم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 0.80 فیصد بڑھ کر 18307.80 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔


14 Oct 2021, 12:32 PM

سری نگر میں دریائے جہلم سے معمر خاتون کی لاش بر آمد

سری نگر: سری نگر کے نوا کدل علاقے میں جمعرات کی صبح دریائے جہلم سے ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نواکدل علاقے میں جمعرات کی صبح مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش دیکھی اور اس کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو بر آمد کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

14 Oct 2021, 10:42 AM

اسرائیلی میزائل حملے میں شامی فوجی ہلاک

دمشق: شام کے صوبہ حمص کے پالمیرا علاقے میں اسرائیلی میزائل حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے، شامی خبر رساں ادارے سانا (سیرین عرب نیوز ایجنسی ’ایس اے این اے‘) نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ سانا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی رات اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی شام میں مواصلاتی ٹاور اور کچھ قریب کے فوجی اڈوں کو ہدف بناتے ہوئے میزائل داغے۔ رواں ماہ شام کو نشانہ بنا کر کیا گیا یہ دوسرا اسرائیلی حملہ ہے۔ اس سے قبل 8 اکتوبر کو حمص کے دیہی علاقوں میں ٹی 4 ایئربیس کو ہدف بنا کر حملہ کیا گیا تھا۔


14 Oct 2021, 9:08 AM

آرین خان کی ضمانت کی عرضی پر آج پھر ہوگی سماعت

ممبئی: کروز ڈرگس معاملے میں گرفتار بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ضمانت کی عرضی پر ممبئی کی خصوصی عدالت جمعرات کو بھی سماعت کرے گی، واضح رہے کہ ممبئی کے نزدیک کروز پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے کے دوران آرین خان اور دیگر لوگوں کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے تین اکتوبر کو گرفتار کیا تھا این سی بی نے گزشتپ روز یعنی بدھ کو عدالت میں سماعت کے دوران آرین کو ضمانت پر رہا کئے جانے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کا تعلق ڈرگس مافیا سے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔