اہم خبریں: سری نگر میں تصادم، دو عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک... پولیس

علامتی تصویر، یو این آئی
علامتی تصویر، یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

13 Dec 2021, 2:38 PM

سری نگر میں تصادم، دو عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک... پولیس

سری نگر: سری نگر کے مضافاتی علاقہ رنگریٹ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان مختصر جھڑپ میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’رنگریٹ انکاؤنٹر میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ تلاشی آپریشن ابھی جاری ہی ہے‘۔ قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے رنگریٹ میں پیر کی صبح ایک مشتبہ مقام کو محاصرے میں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں چھپے ملی ٹنٹوں کو سرنڈر کرنے کی اپیل کی گئی لیکن انہوں نے اس کے بجائے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

13 Dec 2021, 1:07 PM

ٹرالے کی زد میں آنے سے دو مزدوروں کی موت

بھوپال: بھوپال کے حمیدیہ اسپتال کے احاطے میں ٹرالے کی زد میں آنے کی وجہ سے دو مزدوروں کی موت ہو گئی اور دیگر زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دیر رات گئے حادثے میں زخمی مزدور پھول چند کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ اسپتال میں ہی زیر علاج ہے۔ مرنے والے مزدوروں کی شناخت انل اور سرجیت کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپتال کے احاطے میں تعمیراتی کام کے سلسلے میں آئے ٹرالے کی اچانک بریک فیل ہوگئے۔ اس وجہ سے وہ سامنے سے ایک اور گاڑی سے ٹکرا گیا تاہم اس دوران اس نے وہاں زمین پر بیٹھے تین مزدوروں کو اپنی زد میں لے لیا۔

13 Dec 2021, 12:19 PM

کپوارہ میں بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر مامور ایس پی او ہتھیار سمیت لاپتہ

سری نگر: سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر تعینات ایک اسپیشل پولیس افسر(ایس پی او) اور اس کا ساتھی ہتھیار سمیت لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر راشد زرگر کی حفاظت پر تعینات ایک ایس پی او اور اس کا ساتھی اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہتھیاروں سمیت لاپتہ ہوگئے۔ مفرور ایس پی او کی شناخت ثاقب تانترے ساکن بوہی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایس پی او کے ساتھ اس کا ساتھی عارف احمد بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور ضلع میں الرٹ جار ی کیا گیا ہے۔


13 Dec 2021, 10:29 AM

10ویں کے امتحان میں خواتین سے متعلق سوال پر ہنگامہ، پرینکا گاندھی نے مودی حکومت سے پوچھے سوال

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سوال نامہ پر اعتراض کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ 'ناقابل یقین۔ کیا واقعی ہم بچوں کو اتنا بے معنی علم دے رہے ہیں؟ واضح طور پر بی جے پی حکومت خواتین کے بارے میں ان زوال پذیر خیالات کی حمایت کرتی ہے۔ ورنہ ایسے سوال سی بی ایس ای کے نصاب میں کیوں شامل ہوں گے؟

13 Dec 2021, 9:21 AM

کینٹکی طوفان میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں طوفان کی وجہ سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ کینٹکی ریاست کے گورنر اینڈی بیشیر نے سی این این نیوز چینل کو بتایا ’’میں جانتا ہوں کہ ہم نے اپنے 80 سے زیادہ شہریوں کو کھو دیا ہے۔ یہ تعداد 100 سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ یہ اب تک کا سب سے تباہ کن طوفان ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کے دائرے میں ہوا کم از کم 227 میل (365 کلومیٹر) کی رفتار سے چل رہی تھی۔ اس کے 200 میل کے دائرے میں کینٹکی بھی تھا اور اس طرح پورا شہر تباہ ہو چکا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’میرے والد کا آبائی شہر، جس کا آدھا حصہ اب کھڑا نہیں ہے۔ اس کے بارے میں بیان کرنا مشکل ہے۔ میں جانتا ہوں کہ لوگ اس منظر کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے باہر نکلنے میں وقت لگے گا۔ میرا مطلب ہے آپ لوگوں کی جانچ کرنے کے لئے گھر گھر جاتے اور دیکھتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہے یا نہیں۔ کوئی دروازہ نہیں ہے۔ ہزاروں ہزار ڈھانچوں کے ملبے پڑے ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ یہ تباہ کن ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔