اہم خبریں: افغانستان کے صوبہ ننگرہار کی مسجد میں دھماکہ، متعدد افراد جان بحق

افغانستان کے ننگرہار صوبہ میں واقع مسجد میں دھماکہ، 3 افراد جان بحق
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ اس واقعہ میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس دھماکے میں ابھی تک 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ اے ایف پی کے مطابق 3 افراد جان بحق اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
مودی حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے اور ’مسٹر 56 انچ‘ ڈر گئے ہیں! راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ہماری قومی سلامی سے مجرمانہ کھلواڑ کی جا رہی ہے کیونکہ مودی حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے اور مسٹر 56 انچ ڈر گئے ہیں۔ میری تعزیت ان جوانوں کے ساتھ ہے جو اپنی جان پر کھیل کر ہماری سرحد کی حفاظت کر رہے ہیں جبکہ مرکزی حکومت جھوٹ پہ جھوٹ بول رہی ہے۔‘‘
راہل گانددھی نے ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ بھی شیئر کی ہے جس کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ چین گزشتہ کئی سالوں سے سرحد کے نزدیکی علاقہ میں تعمیراتی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے جبکہ چیف آف ڈیفینس اسٹاف بپن راوت نے چین کے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے سے متعلق تنازعہ کی تردید کی ہے۔
کچھ لوگ ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگاکر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں، راشد علوی
کانگریس لیڈر راشد علوی نے کہا، ’’آج کل کچھ لوگ جے شری رام کا نعرہ لگاکر ملک کے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں، ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ آج جو جے شری رام بولتے ہیں وہ بغیر نہائے بولتے ہیں۔‘‘
اہم خبریں: ہندوستان میں کورونا وائرس کے 12516 نئے کیسز، 500 سے زیادہ اموات
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12516 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 501 افراد کی موقت واقع ہو گئی۔ ملک میں فی الحال 137416 کیسز فعال ہیں، یہ تعداد گزشتہ 267 دنوں میں سب سے کم ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔