اہم خبریں LIVE: مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے خود کو بے قصور قرار دینے کی عرضی واپس لی

پرگیہ ٹھاکر
پرگیہ ٹھاکر
user

قومی آوازبیورو

01 Dec 2022, 7:21 PM

مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے خود کو بے قصور قرار دینے کی عرضی واپس لی

مالیگاؤں میں 2008 میں ہونے والے دھماکہ معاملہ میں بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے بامبے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی عرضی کو واپس لے لیا ہے۔ پرگیہ ٹھاکر کے علاوہ سمیر کلکرنی نے بھی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے خود کو بے قصور قرار دینے کی درخواست کی تھی۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ کرنل پروہت نے بھی اپنی اس عرضی کو واپس لے لیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان پر یو اے پی اے کے تحت جو کارروائی کی گئی تھی، اس میں خامی تھی۔

01 Dec 2022, 5:54 PM

گجرات میں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ختم، 56.88 فیصد فیصد پولنگ ریکارڈ

گجرات میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ختم ہو گئی ہے اور شام پانچ بجے تک مجموعی طور پر 56.88 فیصد پولنگ درج کیا گیا۔

01 Dec 2022, 4:08 PM

گجرات انتخابات میں سہ پہر 3 بجے تک 48.48 فیصد پولنگ درج

گجرات اسمبلی انتخابات کے تحت سہ پہر تین بجے تک 48.48 فیصد پولنگ درج کیا گیا ہے۔


01 Dec 2022, 1:10 PM

شردھا قتل معاملہ کے ملزم آفتاب کا نارکو ٹسٹ مکمل

دہلی پولیس کے اسپیشل سی پی (لا اینڈ آرڈر) ساگر پریت ہڈا نے کہا ہے کہ شردھا قتل معاملہ میں ملزم آفتاب پوناوالا کا نارکو ٹسٹ مکمل ہو گیا ہے۔

01 Dec 2022, 12:10 PM

گجرات میں پہلے مرحلے کی 89 سیٹوں پر صبح 11 بجے تک تقریباً 19 فیصد پولنگ ہوئی

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ 89 سیٹوں پر ہو رہے انتخاب میں صبح 11 بجے تک تقریباً 19 فیصد پولنگ ہوئی ہے، سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔


01 Dec 2022, 11:49 AM

آنجہانی سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل کی بیٹی ممتاز پٹیل نے اپنا ووٹ ڈالا

آنجہانی سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل کی بیٹی ممتاز پٹیل نے بھروچ کے انکلیشور ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

01 Dec 2022, 9:33 AM

راہل گاندھی نے کی گجرات کے تمام بھائی اور بہنوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ''گجرات کے تمام بھائیوں اور بہنوں سے اپیل ہے کہ ووٹ دیں...

روزگار کے لیے، سستے گیس سلنڈر کے لئے، کسانوں کے قرض معافی کے لیے، گجرات کے ترقی پسند مستقبل کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں اور جمہوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنائیں۔


01 Dec 2022, 8:12 AM

اہم خبریں: گجرات میں آج پہلے مرحلے کے لیے 89 سیٹوں پر صبح 8 بجے سے ووٹنگ سروع

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے آج ووٹنگ شرور ہوگئی ہے۔ سوراشٹرا-کچھ اور ریاست کے جنوبی حصوں کے 19 اضلاع کی 89 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے لیے 25 ہزار 393 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ 788 امیدواروں کی قسمت آج ای وی ایم میں قید ہوگی۔ واضح ہو کہ بی جے پی نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ کانگریس کے کھاتے میں 40 سیٹیں آئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔