اہم خبریں LIVE: ’آر ایس ایس کے لوگ ہندوستانی ثقافت کے خلاف کام کر رہے ہیں‘، راہل گاندھی کا حملہ

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس سے خطاب کرتے راہل گاندھی</p></div>

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے راہل گاندھی

user

قومی آوازبیورو

09 Jan 2023, 9:14 PM

آر ایس ایس کے لوگ ہندوستانی ثقافت کے خلاف کام کر رہے ہیں: راہل گاندھی

بھارت جوڑو یاترا پر نکلے راہل گاندھی نے ہریانہ کے کروکشیتر میں کہا کہ ’’آر ایس ایس کے لوگ کبھی بھی ’ہر ہر مہادیو‘ نہیں کہتے، کیونکہ بھگوان شیو تپسوی تھے۔ اور یہ لوگ بھارت کی ’تپسیا‘ پر حملہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے ’جئے سیا رام‘ سے دیوی سیتا کو ہٹا دیا ہے۔ یہ لوگ ہندوستانی ثقافت کے خلاف کام کر رہے ہیں۔‘‘

09 Jan 2023, 6:22 PM

کنجھاوالا معاملہ میں انجلی کی ماں نے سی بی آئی جانچ کا کیا مطالبہ

کنجھاوالا قتل معاملہ میں ہلاک انجلی کی ماں کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ہمارے گھر میں اب تو چوری بھی ہو گئی، پولیس کچھ نہیں کر رہی۔ اس معاملے (انجلی قتل واقعہ) کی سی بی آئی جانچ ہونی چاہیے۔‘‘

09 Jan 2023, 4:39 PM

اتراکھنڈ میں شدید سردی اور دھند کی وجہ سے تمام اسکولوں کو 15 تاریخ تک بند رکھنے کا حکم جاری

دہرادون: اتراکھنڈ میں مسلسل سردی کی لہر اور دھند کی وجہ سے پیر کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کو 15 جنوری تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا۔ ریاستی ڈائریکٹر جنرل اسکول ایجوکیشن ونشی دھر تیواری کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر آر کے اونیال نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ اسی مناسبت سے شدید سردی/دھند کی وجہ سے ریاست میں تمام سرکاری/غیر سرکاری امداد یافتہ سرکاری اسکولوں کو 15 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نتیجتاً تمام اسکولوں میں 15 جنوری 2023 تک تعطیل ہوگی۔ تمام ادارے مذکورہ حکم کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں گے۔ اس حکم کی ایک کاپی ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹس کو تعمیل کے لیے بھیج دی گئی ہے۔


09 Jan 2023, 3:16 PM

جسپریت بمراہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے

ممبئی: ہندوستان کے پریمیئر تیز گیند باز جسپریت بمراہ منگل سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں نہیں کھیلیں گے کیونکہ بی سی سی آئی ان کے ساتھ 'جلد بازی' نہیں کرنا چاہتا۔ کرکٹ نیوز ویب سائٹ کرک بز نے پیر کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات دی۔

09 Jan 2023, 1:39 PM

جوشی مٹھ کو دوسری جگہ بسایا جائے، پورا ڈھانچہ کسی بھی وقت گر سکتا ہے... ہریش راوت

اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے کہا کہ پورا ڈھانچہ کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔ اس لئے جوشی مٹھ کو دوسری جگہ بسایا جائے، ایک نیا جوشی مٹھ تعمیر کیا جائے۔ جوشی مٹھ کی وجوہات کو تلاش کیا جائے اور اسے قومی آفت کے طور پر لیا جائے۔ متاثرہ خاندانوں کو بدری ناتھ کی طرز پر معاوضہ دیا جائے۔


09 Jan 2023, 11:03 AM

نائیجیریا میں ٹرین پر حملہ، 31 افراد یرغمال

لاگوس: جنوبی نائجیریا کی ایدو ریاست میں بندوق برداروں نے ایک ٹرین اسٹیشن پر دھاوا بول کر 31 مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ ایک سرکاری ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بندوق برداروں کے ایک گروپ نے ہفتے کی شام اگوئے بین ریلوے اسٹیشن پر دھاوا بولا، ہوا میں کچھ فائرنگ کی اور پڑوسی ریاست ڈیلٹا کے شہر واری جانے والے مسافروں کو اغوا کر لیا۔ ترجمان کرس نیہی کھرے نے اتوار کو ریاستی راجدھانی بینن سٹی میں صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی طور پر 32 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا لیکن ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ نیہی کھرے نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے فرار ہونے والے بندوق برداروں اور اغوا شدہ متاثرین کی تلاش میں اسٹیشن کے ارد گرد جھاڑیوں میں تلاش شروع کر دی تھی۔

09 Jan 2023, 9:17 AM

کہرے نے روکی ٹرینوں کی رفتار، مسافر پریشان

اترپردیش: دھند کی وجہ سے چندولی کے پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن پر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک مسافر نے کہا کہ میں ہریدوار سے آ رہا ہوں، ہماری ٹرین 4 گھنٹے لیٹ ہے۔ ایک اور مسافر نے کہا کہ ہماری ٹرین 1:30 گھنٹے لیٹ ہے، سردی کی وجہ سے پریشانی ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔