اہم خبریں: امریندر سنگھ برار پنجاب کانگریس کے نئے سربراہ مقرر

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

09 Apr 2022, 10:17 PM

امریندر سنگھ برار پنجاب کانگریس کے نئے سربراہ مقرر

کانگریس نے پارٹی لیڈر امریندر سنگھ برار (راجہ وارنگ) کو پنجاب کانگریس کا سربراہ (پی سی سی) اور پرتاپ سنگھ باجوہ کو پنجاب کے لیے سی ایل پی لیڈر مقرر کیا ہے۔

09 Apr 2022, 5:41 PM

پاکستان، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر

پاکستانی قومی اسپیکر کے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دی گئی تحریک عدم اعتماد سے متعلق رولنگ کو سپریم کورٹ کی جانب سے غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں عمران خان کی قیادت والی حکومت نے نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

09 Apr 2022, 3:09 PM

پاکستان: عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اب رات 8 بجے ہوگی ووٹنگ!

پاکستانی سیاست میں اس وقت افرا تفری کا ماحول ہے۔ نیشنل اسمبلی میں آج عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے، لیکن ہنگامہ کی وجہ سے ابھی تک یہ عمل انجام نہیں پایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ رات 8 بجے ہوگی۔ ووٹنگ میں ہو رہی تاخیر سے اپوزیشن پارٹیاں بہت ناراض ہیں۔ مریم نواز نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ’’ایک شخص جو اپنے ہوش میں نہیں ہے، اسے قہر برپا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ مذاق نہیں ہے۔ انھیں وزیر اعظم یا سابق وزیر اعظم کی شکل میں منظوری نہیں دی جانی چاہیے۔ انھیں ایک نفسیاتی مریض کی شکل میں مانا جانا چاہیے جو صرف خود کو بچانے کے لیے پورے ملک کو یرغمال بنا رہا ہے۔‘‘


09 Apr 2022, 12:39 PM

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور شوہر آنند آہوجہ کے دہلی والے گھر میں چوری

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجہ کے دہلی واقع گھر سے کروڑوں روپے کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سونم کے نئی دہلی والے گھر سے چور 1.41 کروڑ روپے کی جویلری اور نقدی چرا کر لے گئے۔ دہلی کے امرتا شیرگل مارگ پر بنے اس گھر میں سونم کے سسر ہریش آہوجہ، ساس پریا آہوجہ اور آنند کی دادی سرلا آہوجہ رہتی ہیں۔

09 Apr 2022, 9:40 AM

گوا کے وزیر اعلیٰ کریں گے کابینہ میں توسیع

پنجی: گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت ہفتہ کو تین مزید وزیروں کو شامل کرکے اپنی کابینہ میں توسیع کریں گے۔ حلف برداری کی تقریب دوپہر 12 بجے راج بھون میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، بھارتیہ جنتا پارٹی اور مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی (ایم جی پی) سے ایک ایک ایم ایل اے اور ایک آزاد کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کے علاوہ آٹھ وزراء نے 28 مارچ کو ایک شاندار پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کی موجودگی میں حلف لیا تھا۔ 40 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کے 20 ایم ایل اے ہیں، جب کہ اسے تین آزاد اور دو ایم جی پی ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے۔


09 Apr 2022, 8:20 AM

دہلی کی آزاد مارکیٹ میں کئی دکانوں میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ 20 فائر ٹینڈر گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔