اہم خبریں: مہاراشٹر میں 104 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ، کئی پولیس افسران کا ممبئی سے باہر ٹرانسفر

مہاراشٹر پولیس
مہاراشٹر پولیس
user

قومی آوازبیورو

07 Nov 2022, 9:32 PM

مہاراشٹر میں 104 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ، کئی پولیس افسران کا ممبئی سے باہر ٹرانسفر

مہاراشٹر حکومت کے محکمہ داخلہ نے ریاست میں 104 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔ اس کے تحت ریاست میں کئی پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) اور پولیس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) کے تبادلے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس میں کئی پولیس افسران کو ممبئی سے باہر بھیجا گیا ہے۔

07 Nov 2022, 4:27 PM

’نوجوان پریشان، لیکن بی جے پی حکومت مست‘، ہماچل پردیش میں پرینکا گاندھی کا خطاب

ہماچل پردیش واقع اونا کے ہرولی اسمبلی حلقہ مین ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’یہاں کے نوجوان پریشان ہو گئے ہیں۔ وہ ملازمت چاہتے ہیں، لیکن ان کو ڈرگس مل رہا ہے۔ یہاں نشہ پھیلایا جا رہا ہے لیکن روزگار نہیں دیا جا رہا۔ ہیاں نوجوانوں کی 30 لاکھ آبادی ہے اور 15 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔‘‘

07 Nov 2022, 1:54 PM

گجرات ہائی کورٹ نے موربی پل حادثہ کا لیا ازخود نوٹس، ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

گجرات ہائی کورٹ نے موربی پل حادثے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ محکمہ داخلہ، شہری مکانات، موربی میونسپلٹی، ریاستی انسانی حقوق کمیشن سمیت ریاستی حکومت کے عہدیداروں کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ عدالت نے ریاست سے ایک ہفتہ کے اندر پورے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ اب اگلی سماعت 14 نومبر کو ہوگی۔


07 Nov 2022, 11:12 AM

ای ڈبلیو ایس ریزرویشن پر سپریم کورٹ کی مہر، 10 فیصد ریزرویشن برقرار

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس) کو دیئے گئے ریزرویشن کو منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس یو یو للت کی 5 رکنی بنچ میں سے تین ججوں نے آئین میں 103ویں ترمیم کو برقرار رکھا۔

07 Nov 2022, 9:19 AM

دہلی-این سی آر کی فضا میں معمولی بہتری، آج اسکول کھولنے، گھر سے کام کرنے پر فیصلہ ممکن

دہلی-این سی آر کی ہواؤں میں مسلسل دوسرے دن معمولی بہتری آئی ہے۔ جیسے ہی بہتری آئی، مرکزی حکومت کی فضائی معیار کی ایجنسی سی اے قیو ایم نے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے چوتھے مرحلے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ریاستی حکومت دہلی میں پرائمری اسکول کھولنے اور دفاتر میں دوبارہ 100 فیصدی حاضری کو نافذ کرنے کے بارے میں آج فیصلہ لے سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */