اہم خبریں: 2024 میں غیر بی جے پی حکومت بنی تو کسانوں کا مفت بجلی ملے گی... چندرشیکھر راؤ

چندرشیکھر راؤ، تصویر آئی اے این ایس
چندرشیکھر راؤ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

05 Sep 2022, 10:14 PM

2024 میں غیر بی جے پی حکومت بنی تو کسانوں کا مفت بجلی ملے گی: چندرشیکھر راؤ

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ نے نظام آباد میں اعلان کیا ہے کہ اگر 2024 لوک سبھا انتخاب کے بعد غیر بی جے پی حکومت بنتی ہے تو پورے ملک کے کسانوں کو مفت میں بجلی دی جائے گی۔

05 Sep 2022, 5:34 PM

رِشی سنک کو پیچھے چھوڑ لز ٹرس بنیں برطانیہ کی نئی وزیر اعظم

برطانیہ میں وزیر اعظم کی ریس میں رِشی سنک کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم منتخب کر لی گئی ہیں۔ وہ بورس جانسن کی جگہ لیں گی۔ لز ٹرس کو آج برطانیہ کی برسراقتدار کنزرویٹو پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔ بورس جانسن کے جانشیں کی شکل میں پارٹی اراکین کو سابق چانسلر رشی سنک اور وزیر خارجہ لز ٹرس میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا تھا، اور ٹرس کو اس میں کامیابی ملی ہے۔

05 Sep 2022, 11:31 AM

کناڈا میں چاقوزنی کے مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

اوٹاوا: کناڈا کے ساسکیچیوان میں چاقو زنی کے کئی واقعات میں 10 افراد ہلاک اور کم از کم 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وسطی کناڈا کے جیمز اسمتھ کری نیشن اور ویلڈن صوبوں میں 13 واقعات کا پتہ چلا ہے اور وہ دو مشتبہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ٹھکانے کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ساسکیچیوان میں سبھی کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ حالیہ برسوں میں دیکھنے میں آنے والے سب سے بڑے اور افسوس ناک واقعات میں سے ایک ہے۔


05 Sep 2022, 9:15 AM

مہاراشٹر میں کورونا کے 1205 نئے معاملے

ممبئی: مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے 1205 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ پیر کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں مجموعی کیسوں کی تعداد بڑھ کر 8104854 ہوگئی ہے، جب کہ تین اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 148264 ہوگئی ہے۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 1532 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7948226 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔